سبی ڈویژن میں عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے ضلعی آفیسران اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں ٬ کمشنر میر سعید احمد

پیر 17 اکتوبر 2016 22:34

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2016ء) چیئرمین ڈویژنل رابطہ کمیٹی و کمشنر سبی ڈویژن میر سعید احمد جمالی نے کہا ہے کہ سبی ڈویژن میں عوام کا معیئاز زندگی بہتر بنانے کیلئے ضلعی آفیسران اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں تعلیم صحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے غیر حاضر اہلکاروں کو ڈیوٹیوں کو پابند بنانے کھوسٹ اسکولوں اساتذہ کے خاتمہ کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں سرکار نے ہمیں عوام کی خدمت کیلئے بھیجا ہے جس میں غفلت ولاپرائی ہرگز برادشت نہیں کروں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس سبی کے اجلاس روم میں تعارفی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیااجلاس میں میں ڈپٹی کمشنر سبی میر سیف اللہ کھیتران٬ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی محمد طارق ٬ ڈپٹی کمشنر کوہلو آغا نبیل ٬ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالخایق مندوخیل ٬اسسٹنٹ کمشنر محمد ہاشم خجک ٬ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سبی غلام سرور پندرانی٬ ایکسین بی اینڈ آر حاجی بشیر احمد ناصر ٬ ڈویژنل ڈائریکٹر صحت ڈاکٹر نذیر احمد خواجہ خیل ٬ ایس ای نور محمد لغاری ٬ڈائریکٹرایجوکشن یحییٰ خان مینگل ٬ ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت محمد صدیق لونی ٬ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک ڈاکٹر شاہ محمد خجک ٬محکمہ جنگلات کے آفیسر زاہد احمد رند٬ محمد یعقوب بنگلزئی ٬ سپریٹنڈنٹ راجہ افتخار الزمان کیانی ٬ محمد وسیم ٬ آل پاکستان جرنلسٹس کونسل(ر) کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید طاہرعلی ٬ سبی یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری حاجی سعید الدین طارق کے علاوہ کوہلو ہرنائی زیارت کے اعلیٰ آفیسران نے شرکت کی اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حاجی محمد ہاشم خجک نے حاصل کی اجلاس میں تمام آفیسران نے تعارف کرایا بعدازاں سبی کوہلو ڈیرہ بگٹی سوئی زیارت ہرنائی میں ترقیاتی منصوبوں تعلیم صحت سمیت دیگر محکموں کے مسائل سیکورٹی کی صورت حال تعطل کاشکار میگا پروجیکٹ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی کھوسٹ اسکول واساتذہ کی موجودگی پینے کے صاف پانی کی فراہمی سٹرکوں کی تعمیر سمیت دیگر اہم منصوبوں کی تکمیل واخرجات کے ھوالے سے آفیسران نے تفصیلی بریفینگ دی اجلاس میں تعلیم وصحت میں غفلت ولاپرائی پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا اجلاس میں تمام آفیسران کو ہدایات کی گئیں کہ ترقیاتی منصوبوں میں مقامی افراد کو روزگار کی فراہمی ممکن بنائی جائے باہر سے مزدوروں کو لانے کی بجائے مقامی افراد کو ترحجی د ی جائے ان کی سیکورٹی کیلئے خصوصی اقدامات بھی کئے جائیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ڈویژنل رابطہ کمیٹی وکمشنر سبی ڈویژن میر سعید احمد جمالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکار نے جس مقصد کیلئے ہم بھیجا ہے اس کو پوری کرنے کیلئے ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے کمشنر ی نظام کی افادیت اہمیت کی حامل ہے جو ایل مکمل نظام ہے سبی ڈویژن میں عوام کو ان کے گھروں کی دہلیز پر تمام سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام آفیسران اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریںترقیا تی منصوبوں میں شفافیت اور معیار کا مکمل خیال رکھا جائے محکمہ صحت تعلیم سمیت دیگر شعبوں کی تعمیر وترقی و معیار کو برقرار رکھنا محکموں کے آفیسران کی ذمہ داری ہے وفاقی و صوبائی حکومت سبی ہرنائی زیارت کوہلو ڈیرہ بگٹی سوئی کو ماڈل سٹی بنانے کی خواہش مند ہے جس کیلئے ہم سب نے اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری کے ساتھ سرانجام دینی ہے اس سلسلے میں غفلت ولاپرائی ہرگز برادشت نہیں کی جائے گی انہوں نے محکمہ صحت کے آفیسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عطائی ڈاکٹرز جعلی ادویات کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ عوام کو بہتر صحت کی سہولیات فراہم ہوسکے بنداسکولوں کو مکمل فعال کھوسٹ اسکولوں کے خاتمہ غیرحاضر اساتذہ کرام کو اسکولوں میں حاضر کرنے کے اقدامات ہسپتالوں میں ڈاکٹرز وپیرا میڈیکل اسٹاف کی کمی کو دور کرنے سبی سمیت تمام اضلاع میں نکاسی آب کے منصوبے بنا کر فوری اقداما ت اٹھانے اور عوام کو زندگی بسر کرنے کیلئے تمام سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایات کی روشنی میں عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے وسائل میں رہ کر تمام افیسران اہلکاروں کے مسائل کا بھی ازالہ کریں گے تمام ڈپٹی کمشنر ز اپنے اپنے علاقائی مسائل کو حل کرنے میں اپنی صلاحیتوں کا استعمال کریںبعدازان کمشنر آفس سبی میں اہم اجلاس میں تمام اضلاع میںسیکورٹی کی صورت حال کا جائزہ بھی لیا گیا اس موقع پر اہم فیصلے بھی کئے گئے۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں