ڈیرہ بگٹی میں محکمہ تعلیم میں سینکڑوںکی تعداد میں بوگس اساتذہ کی موجودگی کا انکشاف

پیر 17 اکتوبر 2016 22:34

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2016ء) ڈیرہ بگٹی میں محکمہ تعلیم میں سینکڑوںکی تعداد میں بوگس اساتذہ کرام کی موجودگی کا انکشاف9کروڑ ماہانہ تنخواہوں کی ادائیگی سے قومی خزانہ کو چونا لگانے کا سلسلہ جاری 20اساتذہ کرم کو فارغ جبکہ80کے قریب اساتذہ کرام کے خلاف کاروائی کیلئے محکمہ ایجوکشن کو کیس بھیجا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی میں محکمہ تعلیم میں سینکڑوں کی تعدادجعلی بوگس بھرتیو ں کا انکشاف ہوا ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی محمد طارق نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 20اساتذہ کو ان کی سروس سے فارغ کردیا ہے جبکہ 80اساتذہ کرام کے خلاف محکمانہ کاروائی کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کے مطابق محکمہ تعلیم کے ای ڈی اوز اور دیگر آفیسران ہر ماہ کے آخری چار دن اپنی ڈیوٹی پر حاضرہوتے ہیں اور تنخواہوںوصول کرکے رفوچکر ہوجاتے ہیں جبکہ ایسے کئی اساتذہ کرام ہیں جو ملتان تونسہ اور ڈیرہ غازی خان میں رہتے ہیں جنہوں نے آج تک ڈیرہ بگٹی کو نہیں دیکھا لیکن اپنی ماہانہ تنخواہ محکمہ تعلیم کی مالی بھگت سے وصول کرکے قومی خزانہ کو ہر ماہ 9کروڑ کو چونا لگا دیتے ہیںمحکمہ تعلیم میں ایسے بوگس اساتذہ و اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا آغاز ہوچکاہے ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں