سبی کوہلو روڈ سے اغواء ہونے والے مزدوروں کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 21:07

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) سبی کوہلو روڈ سے اغواء ہونے والے مزدوروں کامقدمہ 60گھنٹوں کے بعد لیویز تھانہ تلی میں درج٬مغویوں کی بازیابی کے لیے ڈپٹی کمشنر نے ٹیمیں تشکیل دئے دیں٬مقدمہ ورثاء کی مدعیت میں درج کیا گیا ٬تفصیلات کے مطابق سبی کوہلو روڈ کے قریب تلی تھنک سے 13اکتوبر کے روز کام کرنے والے مزدوروں کو 30نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر اغواء کیا تھا جس کا مقدمہ حدود کے تعین نہ کرنے کی وجہ سے گزشتہ 48گھنٹوں تک درج نہیں کیا جاسکا تھا حدود کے تعین کے لیے اسسٹنٹ کمشنر کوہلو سید عثمان شاہ ٬تحصیلدارکوہلو ممتاز مری ٬تحصیلدار سبی نصیر احمد ترین و دیگر نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے بعد حدود کا تعین کرتے ہوئے اغواء کا مقدمہ لیویز تھانہ تلی میں ورثاء کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف 60گھنٹوں کی تاخیر کے بعددرج کردیا گیا ہے جس کے بعد ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران کی ہدایات پر مغویوں کی بازیابی کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دئے دی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں