سبی میں بھی یوم عاشور عقیدت و حترام کے ساتھ منایا گیا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:25

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) سبی میں بھی یوم عاشور عقیدت و حترام کے ساتھ منایا گیا٬دوسویں محرم الحرام کے سلسلے میں یوم عاشور کا ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاہ حسینیہ سے برآمد ہو ا٬جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا دوپہر2بجے دوبارہ مرکزی امام بارگاہ حسینیہ میں پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا ماتمی جلوس میں عزاداروں نے زنجیر زنی اور سینہ کوبی کی ٬اس موقع پر جلوس کے تمام راستوں کو مکمل سیل کر دیا گیا ٬جلوس کی حفاظت کے لیے پولیس٬بلوچستان کانسٹیبلری٬لیویز فورس سمیت ایف سی کے بارہ سو سے زائد اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا جبکہ شہر کے داخلی و خارستوں پر بھی چیکنگ کا عمل سخت کیا گیا تھا جلوس کی نگرانی کنٹرول روم اور ماتمی جلوس کے کیمپ میں٬کمشنر سبی ڈویژن میر سعید جمالی ٬ڈی آئی جی پولیس انتصار الحسین جعفری٬ڈپٹی کمشنرمیر سیف اللہ کھیتران٬ایس ایس پی سردار حسن موسیٰ خیل٬میجر ایف سی وحید ٬اسٹنٹ کمشنر سمیع اللہ کاکڑ٬ڈی ایس پی سٹی میر اکرم گشکوری ٬ڈسٹرکٹ چیئرمین ملک قائم الدین ٬ چیر مین میونسپل کمیٹی سبی حاجی محمد داود رند٬تحصیلدار عبدالحمید ٬نائب تحصیلدار نصیر ترین ٬ لیویز رسالدار میر عارف مری ٬سابق تحصیل ناظم میر اصغر مری٬انجمن تاجران سبی کے صدر میر طارق حمید بنگلزئی ٬میر صاحب جان مری ٬میر اسلم گشکوری سمیت امن کمیٹی نے کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے شہر بھر میں پولیس اور ایف سی کے جوان گشت کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں