بیورو کریسی بلدیاتی نمائندوں کو چپڑاسی کے طور پر استعمال کررہی ہے٬سردار مصطفی خان ترین

بلدیاتی نمائندوں کو با اختیار بنانے کے لیے ڈی سی سی خا خاتمہ ناگزیر ہے٬سبی کے تعلیمی میگا پروجیکٹس چاکر اعظم یونیورسٹی٬پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ٬لاء کالج ٬ریزیڈنشل کالج کی تکمیل ناگزیر ہے٬وزیر بلدیات بلوچستان

پیر 10 اکتوبر 2016 16:00

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفی خان ترین نے کہا ہے کہ بیورو کریسی بلدیاتی نمائندوں کو چپڑاسی کے طور پر استعمال کررہی ہے٬بلدیاتی نمائندوں کو با اختیار بنانے کے لیے ڈی سی سی خا خاتمہ ناگزیر ہے٬افسر شاہی بلدیاتی نمائندوں کو آگے جانے نہیں دئے رہی ہے ٬سبی کے تعلیمی میگا پروجیکٹس چاکر اعظم یونیورسٹی٬پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ٬لاء کالج ٬ریزیڈنشنل کالج کی تکمیل ناگزیر ہے٬وفاقی حکومت بلوچستان اسمبلی کی قراردادوں کو ٹوکری میں پھینک دیتی ہے مسائل میں کمی کے لیے باتیں نہیں بلکہ عملی اقدامات کرنے چاہیے ٬سی پیک معاہدے میں مغربی روٹ کو شامل نہ کرنا بلوچستان کے عوام کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے ٬ترقی کے کھوکھلے نعرئے لگانے والے سی پیک معاہدئے کی خلاف ورزی کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے لوکل گورنمنٹ ریسٹ ہائوس سبی میں ڈسٹرکٹ چیئرمین ملک قائم الدین دہپال اور میونسپل کمیٹی کے چیئرمین حاجی محمد دائودرند کی سربراہی میں ملنے والے وفود سے بات چیت میں کیا اس موقع پر ٬چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حاجی محمد خان سیلاچی٬سیکرٹری ڈسٹرکٹ کونسل محمد اسلم لغاری ٬سبی پریس کلب کے چیئرمین الحاج میر محمد جان مری٬ و دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ خود ایک حکومت ہے لیکن بیوروکریسی بلدیاتی نمائندوں کو چپڑاسی کی طرح استعمال کررہی ہے اور عوامی نمائندوں کو آگے آنے نہیں دئے رہی ہے انہوںنے کہا کہ ڈسٹرکٹ کا ہیڈ چیئرمین ہوتا ہے لیکن بدقسمتی کے ساتھ صوبہ بھر میں ڈپٹی کمشنرز بلدیاتی نمائندوں کو اہمیت نہیں دیتے ہیں اور ان سے کوارڈی نیشن کیئے بغیر ہی ترقیاتی اسکیمات مرتب دی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ ترقیاتی اسکیمات ڈسٹرکٹ کونسل کی مشاورت کے بعد ہی بنائی جائیں لیکن عوامی نمائندوں کے اشتراک کے بغیر ہی بیوروکریسی اپنی من مانیوں میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کا کوئی جواز ہی نہیں بنتا ہے جسے لوکل گورنمنٹ کے سسٹم میں شامل کرکے بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات کو مزید کم کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ڈی سی سی کو ختم کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے بعد اضلاع میں ڈسٹرکٹ چیئرمین کونسل کی مشاورت سے ہی ترقیاتی اسکیمات بنائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک معاہدے کا مغربی روٹ تبدیل کرنے کے بعد ترقی کے کھوکھلے نعرئے لگانے والوں کو بلند و بانگ دعوئے ریت کی دیوار ثابت ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ وفاق نے ہمیشہ ہمارئے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے حتیٰ کہ صوبائی اسمبلی بلوچستان کی قراردادوں کی بھی وفاق کے سامنے کوئی اہمیت نہیں ہے جسے ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا جاتا ہے جس سے احساس محرومی بڑھ رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم حکمرانوں کی خارجہ پالیسیوں سے مطمئن نہیں ہیں افغان جنگ کا حصہ بننے کا خمیازہ آج بھی پاکستانی عوام بھگت رہے ہیں جس کیوجہ سے ملک کے حالات بتدریج خراب ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیر کا معاملہ اقوام متحدہ کی قرار داوں کے مطابق حل ہو نا چاہیے اور کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کا عالمی دنیا کو نوٹس لینا چاہیے دریں اثناء صوبائی وزیر سردار مصطفی خان ترین نے ڈسٹرکٹ چیئرمین ملک قائم الدین دہپال سے ان کے بڑئے بھائی انجینئر ملک احمد خان دہپال کے انتقال پر اظہار تعزیت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دئے اور پسماندگان کو صبروجمیل عطا فرمائے (آمین)۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں