سبی، محرم الحرام کے سلسلے میں شہر بھر کی صفائی مہم شروع ،جلوس کے راستوں پر درختوں کی کٹائی اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کا کام جاری

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 19:51

سبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اکتوبر - 2016ء) محرم الحرام کے سلسلے میں شہر بھر کی صفائی مہم شروع جلوس کے راستوں پر آنے والے درختوں کی کٹائی اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کا کام شروع کردیا گیا ۔ میونسپل انتظامیہ اپنے وسائل میں رہ کر سبی شہر کو صاف کرکے عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے عوام میونسپل عملے سے مکمل تعاوں کریں ۔

ان خیالات کااظہار چیف میونسپل آفیسر سبی حاجی محمد خان سیلاچی نے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا۔محرم الحرام کے سلسلے میں میونسپل کمیٹی کی جانب سے جلوس کے راستوں کی صاف کے ساتھ ساتھ شہر بھر میں ہنگامی بنیادوں پر صفائی مہم شروع کردی جبکہ محرم الحرام کے تمام جلوسوں کے راستوں پر اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کے ساتھ ساتھ درختوں کی کٹائی کاکام شروع کردیا گیا شہر کی صفائی اور میونسپل عملے کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے چیف میونسپل آفیسر سبی حاجی محمد خان سیلاچی ، چیف سینٹری انسپکٹر بابو محمد سلیم بنگلزئی کونسلرز ندیم رضا زیدی ، غوث بخش عرف پہلوان ، حاجی گل زماں ہانبھی ۔

(جاری ہے)

راشد حبیب نے مختلف علاقوں کا بھی دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے صفائی کے انتظامات کی بھی مانیٹرنگ کی اور عملے کو ضروری ہدایات بھی جاری کی اس موقع پر چیف آفیسر محمد خان سیلاچی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صفائی نصب ایمان ہے میونسپل کمیٹی سبی نے کمشنر سبی ڈویژن غلام علی بلوچ اور ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران وچےئرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی داوٴد رند کی ہدایت پر ہنگامی بنیادوں پر شہر کی صفائی کا کام شروع کردیاہے تاکہ عوام کو صاف ماھول فراہم کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورت کو بحال رکھنے کیلئے تاجر و شہری ہمار اساتھ دیں اپنے گھروں اور دوکانوں کو کچرا سٹرکیں پر ڈالنے کی بجائے کچرا دانوں کا استعمال کریں تاکہ صحت مند ماحول بھی دستیاب ہوسکے انہوں نے کہا کہ میونسپل انتظامات اپنے محدود وسائل میں رہ کر عوام کو صفائی کی بہتر سہولیات فراہم کررہی ہیں شہروگردونواح میں دو ٹائم پر صفائی کی جاتی ہیں عوام کو اگر کسی بھی علاقہ میں صفائی کی صورت حال کے ھوالے سے کوئی بھی کسی بھی قسم کی کوئی شکایت ہوتو وہ براہ راست میرے پاس آئے ان کی جائز ہ شکایات اور مسائل کاا بروقت ازالہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں