حضرت امام حسین اور ان کے رفقا نے باطل کے ہاتھ میں ہاتھ دینے سے انکار کرکے کلمہ حق بلند کیا اور جرات و استقامت کی وہ تاریخ رقم کی جس کی مثال ملنا نہ ممکن ہے محرم الحرام صبر اور استقامت کا درس دیتا ہے

مرکزی امام بارہ گاہ حسینیہ سبی کے جنرل سیکرٹری سید افتخار حسین نقوی کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 19:51

سبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اکتوبر - 2016ء) مرکزی امام بارہ گاہ حسینیہ سبی کے جنرل سیکرٹری سید افتخار حسین نقوی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین اور ان کے رفقا نے باطل کے ہاتھ میں ہاتھ دینے سے انکار کرکے کلمہ حق بلند کیا اور جرات و استقامت کی وہ تاریخ رقم کی جس کی مثال ملنا نہ ممکن ہے محرم الحرام صبر اور استقامت کا درس دیتا ہے باطل کے خلاف ڈٹ جانا شہیدائے کربلا کا درس انقلاب ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماہ محرم الحرام کے سلسلے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ شہیدائے کربلا نے اسلام کو اصل حیثیت میں برقرار رکھنے کیلئے جان ومال اور عزیز واقارب کی قربانی دیکر تاریخ رقم کردی امام حسین و شہدائے کربلا سے محبت اور عقیدت کا تقاضہ ہے کہ ان کے نقش قدم پر چلاجائے انہوں نے کہا کہ دین وملت کو مضبوط و مستحکم کرنے کیلئے اسوہ حسینی کی پیروی کرناہوگی اسلام دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے اپنا کردار اد کریں امام حسین کی عظیم تعلیمات کو مشعل راہ بنا کر دین اور دنیا میں کامیابی حاصل کریں ضلع سبی میں محرم الحرام انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا اس سال بھی مرکزی امام باہ گاہ حسینیہ سبی میں 1یکم محرم تا6 محرم بعدازنماز مغربین علامہ طاہر نقوی حضرت امام حسین کی شہادت کے فلسفہ پر روشنی ڈالیں گے۔

(جاری ہے)

7 تا9 محرم الحرام کو رات7.30 بجے حیدری چوک سبی سے ماتمی جلوس برآمد ہونگے جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے11 بجے مرکزی امام بارہ گاہ حسینیہ پر اختتام ہوگا 7تا9 محرم الحرام رات 11بجے واقعہ کربلا کے حوالے سے علامہ طاہر نقوی خطاب کریں گے ۔یوم عاشورہ کے دن مرکزی جلوس 7بجے حیدری چوک سے برآمد ہوگا جو اپنے مقررہ راستے سے ہوتا ہوا 2بجے اختتام پذیرہوگا جلوس کے تمام راستے عزاران حسین ماتم زنجیر زانی نوحہ خوانی کریں گے بلوچستان چوک پر ماتمی جلوس سے علامہ طاہر نقوی خطاب کریں گے بعدازاں نماز مغربین مرکزی امام بارہ گاہ حسینیہ سبی میں شام غریباں کا انعقاد کیا جائے گا جس میں علامہ طاہر نقوی شہادت حسین اور واقعہ کربلا پر روشنی ڈالیں گے ۔

واضح رہے کہ مرکزی امام بارہ گاہ حسینیہ سبی سے برآمد ہونے والے تمام ماتمی جلوسوں کی قیادت سید افتخار حسین نقوی کریں گے سبی میں محرم الحرام کے سلسلے میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دیکر مکمل کرلیا گیا ہے سبی کینٹ سمیت سبی کی تمام امام بارگاہوں میں مجالس کا سلسلہ بھی جاری رہے گاپولیس کی جانب سے سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں