محرم الحرام میں امن وامان ہر صورت بحال رکھا جائے گا ،چےئر مین میونسپل کمیٹی سبی حاجی داوٴد رند

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 19:51

سبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اکتوبر - 2016ء) چےئر مین میونسپل کمیٹی سبی حاجی مولانا داوٴد رندنے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن وامان ہر صورت بحال رکھا جائے گا ضلع بھر کی امام بارگاہوں کی صفائی سمیت جلوس کے راستوں پر آنے والے درختوں کی کٹائی تجاوزات کے خاتمے روشنی کا خصوصی انتظامات کیلئے اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں علماء کرام امن اور بھائی چارے کو فروغ دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفودسے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیف آفیسر سبی حاجی محمد خان سیلاچی، کونسلر فقیر محمد رند،کونسلر حاجی محمد حیات رند، معروف قبائلی شخصیت میر حبیب الرحمن رند ۔

(جاری ہے)

,حاجی نصیب اللہ رند، آل پاکستان جنرنلسٹس کونسل(ر) کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید طاہر علی، سبی یونین آف جنرنلسٹس کے صدر میر جایود بلوچ،حاجی سعید الدین طارق، بھی موجود تھے حاجی مولانا ڈاوٴد رند نے کہا کہ جلوس کے راستوں سے ہر قسم کے تجاوزات تعمیراتی ملبہ ہٹانے درخت کٹائی نالیوں کی صفائی اور لائیٹنگ کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہیں اور تمام اہلکاروں کی ڈیوٹیاں بھی لگادی گئیں ہے انہو ں نے کہا کہ ضلع بھر کے امام بارگاہوں کے سامنے صفا ئی پر خصوصی توجہ دے جارہی ہے محرم الحرام میں امن امان کو ہر صورت بحال رکھا جائے گا محرم الحرام ہمیں آپس میں بھائی چارے محبت کا درس دیتا ہے یہ مہینہ صبر اور قربانی کی لازوال داستانوں سے بھری ہوئی ہے اس ماہ کے تقدس کی خاطر ہم سب کو بھائی چارے کی فضاء کو قاہم رکھنی ہوگی انہوں نے کہا کہ تمام متکب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام سبی کے روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مکمل طور پر ایک دوسرے کے ساتھ رابط رکھیں انہوں نے عوام سے بھی امید رکھی ہے کہ وہ ماہ محرم الحرام کے دوران مشتبہ افراد پر کھڑی نگاہ رکھیں اگر کوئی لاواث سامان یا مشتبہ شخص نظر آئے تو پولیس کو بروقت اطلاع دیکر فرض شناس شہری ہونے کا ثبوت دیں جبکہ ٹاون کا عملے محرم الحرام کے دوران کسی بھی قسم کی غفلت و لاپرائی کا مظاہر ہ نہ کریں اور دی گئی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے صفائی کے نظام کو بہتر بنائیں چےئر مین میونسپل کمیٹی سبی حاجی مولانا داوٴد رند نے کہا کہ بلدیاتی نظام کے باعث عوامی نمائندے مقامی سلح پر عوامی مسائل کو حل کرنے میں اہم رول پلے کرتے ہے بلدیاتی نظام کی بدولت عوام کے مسائل ان کی گھروں کی دہلیز پر حل کئے جاتے ہیں منتخب نمائندے اپنے وسائل میں رہ کر عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہتے ہیں وسائل میں رہ کر عوام کے مسائل کو ھل کرنے کیلئے دن رات سرگرم ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں