انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار فلاحی تنظیموں کی بدولت پسماندہ علاقوں میں تعلیم وصحت کی فراہمی کیلئے حکومت کو مدد ملتی ہے ، وسائل میں رہ کر این جی اوز کے مسائل کو حل کریں گے ،رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 19:50

سبی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اکتوبر - 2016ء ) رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار فلاحی تنظیموں کی بدولت پسماندہ علاقوں میں تعلیم وصحت کی فراہمی کیلئے حکومت کو مدد ملتی ہیں وسائل میں رہ کر این جی اوز کے مسائل کو حل کریں گے الحمد پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہیں آل پاکستان این جی اوز الائنس کے قیام سے خدمت کے جذبے سے سرشار فلاحی تنظیموں کو مدد ملے گی جبکہ غیر فعال تنظیموں کو فعال کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی رہنمائی بھی کی جاسکتی ہیں سیکرٹریٹ کے قیام سے کراچی و سندھ سمیت ملک بھر میں انسانیت کی فلاح وبہبود کیلئے اپنا کردار ادا کرنے والی این جی اوز کو مدد ملے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان این جی اوز الائنس کے مرکزی سیکرٹریٹ کا قیام کے موقع پرافتتاحی تقریب بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کراچی سمیت سندھ بھر کے این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی قبل ازیں مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی نے فیتہ کاٹ کر آل پاکستان این جی اوز الائنس کے مرکزی سیکرٹریٹ (اپنا) کا افتتاح کیا اس موقع پر خصوصی دعا بھی مانگی گئیں تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت روبینہ شاہین نے حاصل کی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض عثمان جدون نے سرانجام دئیے پروقار تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سندھ کوثر عابدی ، آل پاکستان جرنلسٹس کونسل کونسل (ر) کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید طاہر علی ،پروفیسر یعقوب میمن ، محمد خالد ، کاظم حسین ، محمد اعجاز ، ندا خان ، سائرہ فاوٴنڈیشن سندھ کراچی کے سلطان خان ، ثاقب ریاض کے علاوہ این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی آ ل پاکستان این جی اوز الائنس سیکرٹریٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد ہ رحمانی،پیپلز سیکرٹریٹ کے منتظم اعلیٰ فرید احمد انصاری ،الحمد ہیومن سروسز وآل پاکستان این جی اوز الائنس کے مرکزی چےئرمین عزیز احمد قریشی، جنرل سیکرٹری سعید جدون ، کوثر عابدی ،ناہید طاہر، عمران احمد صدیقی ، بشریٰ اعوان ،نگہت جاوید ، مظفر قاضی،تنویز عباسی ، ستار چنا، کاظم حسین ، محمد قمر ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان این جی اوز الائنس(اپنا) کی ضرورت اور افادیت پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آل پاکستان این جی اوز الائنس کا قیام سماجی بہبود کی تنظیموں کیلئے خوشی کا پیغام ہے حقیقت میں اس کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی الحمد پاکستان کے مرکزی چےئرمینمعزے احمد قریشی بجا طور پر اس بات کے مستحق ہیں کہ ان کو اس حوالے سے خراج تحسین پیش کی جائے یہ ایک بڑا اقداماٹھایا ہے جس کی ضرورت عرصہ دارز سے محسوس کی جارہی تھی سماجی تنظیموں اس لائنس سے استفاد حا صل کریں آل پاکستان این جی اوز الائنس کی افادیت واہمیت کے پیش نظر تنظیموں کو اس سے وابسطہ ہونا چاہیے اور عوامی خدمت کے کاموں کر فروغ دینا چاہیے مل جھل کر کام کرنے سے بہتری آئے گی سماجی بہبود کی یہ تنظیمیں ملک وقوم کی گراں قدرخدمات انجام دہی میں معروف عمل ہیں ہم الائنس کے ذریعے پاکستان میں خدمت کا نیا باب رقم کرنے جا رہے ہیں ہم ان تنظیموں کے زریعے ملک قوم کی مثالی خدمات سرانجام دیں گے غیر فعال تنظیموں کو رہنمائی ومشاورت فراہم کی جائے گی سوشل نیٹ ورکنگ کے کام کو فروغ دیں گے پشماندہ علاقوں میں تنظیموں کو کام کرنے میں باہمی مدد بھی فراہم کی جائے گی اچھی شہرت کی حامل رجسٹرڈ تنظیموں کیلئے الائنس کی رکنیت دی جائے گی کرپٹ اور فرسودہ تنظیموں کا انسداد کیا جائے گاواضح رہے کہ اس موقع پرشرکاء نے الحمد ہیومن سروسز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے رکنیت بھی حاصل کی اور امید ظاہر کی کہ وہ انسانیت کی فلاح وبہبود کیلئے اسی جوش وجذبے کے ساتھ خدمت کرتے رہیں گے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں