مچھ کے قریب خانہ بدوشوں کی گاڑی گہری میں گرنے سے 3خواتین جاں بحق ،15افراد زخمی

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 19:50

سبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اکتوبر - 2016ء) ضلع بولان کے علاقہ مچھ کے قریب کوئٹہ سے ڈیرہ مراد جمالی جانے والی خانہ بدوشوں کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 3خواتین جاں بحق جبکہ خواتین اوربچوں سمیت درجن سے زائد لوگ زخمی ہوگئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ضلع بولان کے علاقہ پولیس تھانہ مچ کی حدود میں جلیبی موڑ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث کوئٹہ سے ڈیرہ مراد جمالی جانے والی خانہ بدوشوں کی پک اپ گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں تین خواتین ملک ناز، فریدہ بی بی اوردربی بیموقع پر جاں بحق جبکہ ثناء اللہ ،حنا بی بی ، نودان خان ،اما م زیدی ،نثار حسین ،طارق جمیل ،میر زیدی ،عمران سمیت15 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال مچھ لے جایا گیا جہاں پر ضروری طبی امداد کے بعد شدید زخموں کو کوئٹہ ریفر کردیا گیا زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں