ڈیرہ بگٹی ‘سوئی میں فیوچر چلڈرن فاوٴنڈیشن کے زیر اہتمام بچوں کو مفت تعلیم اور مفت کتب کی فراہمی

پہلے مرحلہ میں40 زائد یتیم بے سہارا بچوں کو داخلے دیکر مفت کتب یونیفارمزاسکول کا دیگر سامان ‘ماہانہ وظیفہ مقررہ کیا گیا

جمعرات 29 ستمبر 2016 22:26

سبی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 ستمبر - 2016ء ) ڈیرہ بگٹی سوئی میں فیوچر چلڈرن فاوٴنڈیشن کے زیر اہتمام بچوں کو مفت تعلیم اور مفت کتب کی فراہمی کا سلسلہ شروع پہلے مرحلہ میں40 زائد یتیم بے سہارا بچوں کو داخلے دیکر مفت کتب یونیفارمزاسکول کا دیگر سامان سمیت ماہانہ وظیفہ بھی مقررہ کردیا سوئی ڈیرہ بگٹی کے ان پڑھ بچوں میں خوشی کی لہردوڑگئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوئی ڈیرہ بگٹی میں تعلیم کو فروغ دینے بے سہارا یتیم بچوں کو تعلیمی اخراجات کی فراہمی مفت تعلیم کی فراہمی کیلئے فیوچر چلڈرن فاوٴنڈیشن کی جانب سے مرحلہ وار پروگرام کا سلسلہ شروع ہوگیا پہلے مرحلہ میں 40سے زائد بچوں کو اسکول میں داخل کرانے کے ساتھ ساتھ تعلیمی اخراجات کی فراہمی کیلئے وظیفہ سمیت کتب یونیفارمز کی فراہمی شروع کردی گئی اس سلسلے میں پروقار تقریب مقامی اسکول میں منعقد ہوئی جس میں فیوچر چلڈرن فاوٴنڈیشن کے صدر وحید اور چےئرمین پیر عثمان ومہمان خصوصی جمال خان بگٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کوئی سیاسی مقصد نہیں ڈیرہ بگٹی سوئی جو پسماندگی کا شکار ہیں یہاں پر تعلیم کو عام کرنا ہے تاکہ پسماندہ علاقہ کے بچوں جو خدا کی دی ہوئی صلاحیتوں سے مالامال ہیں ان کی تعلیم وتربیت کی جاسکے تاکہ جدید چیلنجز کا مقابلہ کرسکیں ڈیرہ بگٹی وسوئی کا نام روشن کرسکیں ڈیرہ بگٹی سوئی محب وطن لوگوں کو مسکن ہے یہاں کے لوگ محب وطن باصلاحیت ہیں تعلیم قومیں کی ترقی اور خوشحالی میں اہم رول پلے کرتی ہیں تعلیم ہی ملک وقوم کو ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن کرتی ہیں ڈیرہ بگٹی سوئی میں بچوں کو تعلیم کی فراہمی کیلئے اقدامات موجود ہ وقت کی اہم ضرورت ہیں مقررین نے کہا کہ ہر بچے کو اسکول میں لانا ہیے تاکہ یہاں کے بے سہارا یتیم بچے پڑھ لکھ کر ملک وقوم کو نام روشن کرسکیں اس موقع پر اسکول نگران ایوب بگٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے نیک کام میں ارباب واختیارات بھی ہمارا ساتھ دیں اسکول کیلئے زمین بلڈنگ مختص کی جائیں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسکول انتظامیہ اور فیوچز چلڈرن فاوٴنڈیشن کی انتظامیہ کی کوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج ان کی بدولت مفت اسکول ڈیرہ بگٹی سوئی کے بے سہارا یتیم بچوں کیلئے اپنا کام شروع کرچکا ہے جو اس علاقہ میں نعمت سے کم نہیں امید کرتے ہیں کہ وہ اسی جوش وجذبے کے ساتھ اپنی خدمات بلارنگ ونسل جاری رکھیں گے اس موقع پر بچوں کو تحفے بھی پیش کئے گئے واضح رہے کہ اسکول میں داخل ہونے والے سے 40زائد بچے کے والدین ڈیرہ بگٹی سوئی میں روڈ حادثات دہشت گردی کے واقعات بارودی سرنگ دھماکوں میں بھیٹ چڑھ گئے تھے کئی بچوں کے والدین غریب ہونے کی وجہ سے اپنے پھول جیسے بچوں کو اسکولوں میں بھیجنے کی بجائے ان سے بھیک مانگنے پر مجبور کرتے تھے ا ب ان تمام بچوں کے تعلیمی اخراجات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کتب یونیفارمز بھی فیوچر چلڈرن فاوٴنڈیشن فراہم کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں