پشتون بلوچ قبائل سمیت بلوچستان میں بسنے والوں کا دکھ درد ایک ہیں بلوچستان کو سازش کے تحت آگ وخون میں نہلانے، برادر اقوام کو آپس میں دست وگربیان کرنے کی ہر سازش ناکامی کا شکار ہوگی

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کابیان

جمعہ 16 ستمبر 2016 22:21

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16ستمبر ۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پشتون بلوچ قبائل سمیت بلوچستان میں بسنے والوں کا دکھ درد ایک ہیں بلوچستان کو سازش کے تحت آگ وخون میں نہلانے، برادر اقوام کو آپس میں دست وگربیان کرنے کی ہر سازش ناکامی کا شکار ہوگی، آٹھ اگست بلوچستان کی تاریخ کا سیاہ دن تھا جس دن ہمارے کئی ساتھی دہشت گردی کا نشانہ بنا کر جدا ہوئے8اگست کے شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کریں گے ہمارے دلوں میں ان کی ہمیشہ یادیں تازہ رہے گی اے این پی کی جانب سے سانحہ8 اگست کے سلسلے میں شٹرڈان ہرتال کو کامیاب بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے این پی کے صوبائی کونسل کے ممبر سعید احمد خجک کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلع سبی کے صدر مجتبیٰ خان خجک ، اﷲ داد مرغزانی ، عنایت اﷲ خجک ، علی جان خجک ،بختیار احمد بھی موجود تھے ،اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان کے حوالے سے ہم نے روز اول سے اپنا موقف واضح کیا ہے ہم قومی برابری روادری اقوام کی ملکیت پر ان کا حق حاکمیت کو تسلیم کرنے جیسے اقدامات کے حامی ہے آج بھی ہم اپنے موقف پر بلاکسی جھجک کے قائم ہیں پشتون قوم کو ایک منصوبے کے تحت ترقی مخالف ظاہر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی مذمت کرتے ہوئے بلوچستان کے عوام سے بڑے وعدے دعوے نہیں کریں گے ہاں عوام کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کے حقوق اور ان کی دھرتی پر کبھی سودے بازی نہیں کریں گے اے این پی کی کامیاب حکمت عملی بلارنگ ونسل عوامی خدمت کے باعث عوام کا اے این پی کی جانب رخ کرنااور بڑی تعداد میں شمولیت اختیار کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ بلوچستان کے لوگ آج بھی اے این پی کے ساتھ ہیں عوام کی جانب سے مراعات طبقہ کو مسترد کرنا نیگ شگون ہے اے این پی سانحہ کوئٹہ8اگست کے شہید وکلاء شہید صحافیوں کے چہلم کے موقع پر صوبے بھر میں مکمل شٹرڈان ہرتال کرے گی عوام اس کو کامیاب کرکے ان قوتوں کو دیکھا دیں جو اس خوش فہمی میں مبتلا تھے کہ اے ین پی کی سیاست ختم ہوگئی ہے میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ اے این پی کی سیاست پشتون قوم کی حاکمیت پشتون قوم کو برابری کی حیثیت دلانے کی اے این پی کی سیاست وجدوجہد پشتون قوم کی حق ملکیت کو تسلیم کروانے اور اے این پی کی سیاست نظریات کی بنیاد پر ہے اگر ہم مراعات کی سیاست کرتے تو شاید آج ہمارا وجود ہی نہیں ہوتا مگر ہمارے ہاں مراعات نہیں قربانیوں اور نظریات کی سیاست ہے جو کبھی ختم نہیں ہوسکتی ہم نے عوام کی عدالت میں ہی جواب دینا ہے صوبائی صدر اے این پی اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ دلخراش واقعہ ہے اور دہشت گردی کی بدترین مثال ہے کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی ملک و قوم کیلئے المیہ سے کم نہیں صوبے بہترین وکلاء صحافی اور شہری سانحہ میں جدا ہوئے کئی بے گناہ مرے گئے اور سینکڑون کی تعداد میں لوگ زخمی ہوکر اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں سانحہ کوئٹہ کے مناظر دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین نے ہمیشہ پیارامن کا درس دیا شاہد ہماری اس کمزوری کا فائدہ اٹھایا جارہا ہے ہم پرامن قوم ہیں اپنے حقوق کے حصول کیلئے کٹ مرنے کو تیار ہیں قبل ازین صوبائی کونسل کے ممبر سعید احمد خجک وضلع سبی کے وفد میر اصغر خان اچکزئی سے سانحہ میں شہید ہونے والے ان کے بھائی ایڈووکیٹ عسکرخان اچکزئی کی شہادت پر گہرے دکھ وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا دہشت گردوں کا کوئی قوم قبیلہ مذہب نہیں یہ ہم سب کے مشترکہ دشمن ہیں حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے سانحہ کوئٹہ کے اصل حقائق کو سامنے لایا جائے ملزمان کو جلدازجلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں واضح رہے کہ نواب ارباب کاسی ہاؤس سبی میں اے این پی کے زیر اہتمام سانحہ8 اگست کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی اورلنگر بھی تقسیم کیا گیا جبکہ اے این پی کی کال پر سبی میں (آج) مکمل شٹرڈان ہرتال کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں