تین روزہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعہ 16 ستمبر 2016 19:00

سبی(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 ستمبر۔2016ء ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی سید ریاض شاہ نے کہا کہ تین روزہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اساتذہ کرام ،علماء کرام،والدین،قبائلی عمائدین اور معزز شہری تین روزہ پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں پولیو مہم کے دوران Aایریا میں پولیس اور Bایریا میں لیویز کے جواں پولیو ٹیم کے ہمراہ سیکورٹی کے فرائض سرانجام دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس میں پولیو مہم کے سلسلے میں منعقدہ ضلعی آفیسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر لہڑی ،تحصیلدار سبی عبد الحمید راہوجہ ،چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی محمد داؤد رند،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حاجی محمد خان سیلاچی،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر موہن داس ،اسسٹنٹ سوشل ویلفیئر آفیسر خان محمد رند،ایف سی آفیسر شاہد،ڈی ایس پی سٹی محمد اکرم گشکوری ،ڈاکٹر محمد علی،ڈاکٹر قادر ہارون،ایم ایس ڈاکٹر غلام سرور ہاشمی،انجمن تاجران کے نمائندہ سیٹھ سیوا رام سمیت دیگر آفیسران،این جی اوز کے نمائندگان نے شرکت کی اس موقع پر اجلاس میں ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر موہن داس نے آفیسران کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع سبی کی موجودہ آبادی 222410ہے جبکہ 41558پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائینگے انہوں نے کہا کہ 26ستمبر سے شروع ہونے والا تین روزہ پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیمیں 19یونین کونسل میں 41558بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے جس کے لئے 182موبائل ٹیم ،8ٹرانزت پوائنٹ ،42فکسڈ سائٹس اور گھر گھر کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جس کے لئے 24زونل سپروائزرز،36ایریا انچارج،36موٹرسائیکل انچارج سمیت دیگر محکمہ صحت کی ٹیمیں اپنے فرائض سرانجام دینگے جبکہ محکمہ صحت کی ٹیمیں نیشنل ہائی وے ،بختیار آباد ڈومکی ،پرانا بس سٹاپ سبی،تلی بس سٹاپ سبی،ڈہاڈر بس سٹاپ سبی،ریلو ے اسٹیشن،سمیت پبلک مقامات پر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو بھی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائینگے پولیو مہم کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیدریاض شاہ نے کہا کہ 26ستمبر سے شروع ہونے والاتین روزہ پولیو مہم قومی فریضہ ہے جس کی کامیابی کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ تین روزہ پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیمیں اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیں انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں کو اے ایریا میں پولیس جبکہ بی ایریا میں لیویز کے جوان سیکورٹی فراہم کرینگے انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیموں کو سیکورٹی فراہم کر نا ہماری ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے اپنے مادر وطن کو پولیو سے پاک بنانے کے لئے پولیو مہم کے دوران اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے ضرور پلائیں اور انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچائیں انہوں نے کہا کہ تین روزہ پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے انہوں نے کہا کہ تین روزہ پولیو مہم کے دوران والدین ،اساتذاہ کرام،علماء کرام،قبائلی عمائدین،علاقہ معتبرین،کونسلران ،سمیت ہر ذمہ دار شہری کو پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئیے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں