کارکن صد سالہ یوم تاسیس جمعیت کانفرنس کو کامیاب بنانے کیلئے تیاریوں میں تیزی لائیں ، جمعیت علماء اسلام

بدھ 7 ستمبر 2016 18:41

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔7 ستمبر ۔2016ء ) جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا عطااﷲ بنگلزئی نے کہا ہے کہ کارکن صد سالہ یوم تاسیس جمعیت کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے تیاریوں میں تیزی لائیں ،جمعیت علماء اسلام کے ضلعی قائدین تمام یونٹوں کا دورہ کریں اور جمعیت کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام ضلع سبی کے ضلعی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے مولانا عبدالطیف رند، مولانا عبدالحمید ،حافظ محمد یعقوب ،قاضی محمد اسحاق،مولانا محمد یحییٰ ،مولاناادریس اور سالار غلام محمد خجک نے بھی خطاب کیا ،انہوں نے کہا کہ تمام کارکن اپنی توانائیاں صد سالہ یوم تاسیس جمعیت کانفرنس کی تیاریوں میں صرف کریں اور صدسالہ یوم تاسیس کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کی صد سالہ یوم تاسیس ملک میں شریعت نافذ کرنے میں سنگ میل کی طرح ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ ہمارئے مسائل کا حل قرآن و سنت کی روشنی میں ہی مضمر ہے جس کے لیے ملک میں اسلامی نظام کا ہونا ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام مذہب اسلام سے تعلق رکھنے والے امت مسلمہ کے علاوہ اقلیتوں کے حقوق کی بھی محافظ جماعت ہے انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی صدالہ یوم تاسیس اور جمعیت کانفرنس میں ہمارئے اکابرین اور علماء کرام قرآن و سنت کی روشنی کے ذریعے امت کی اصلاح کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے انہوں نے کارکنوں کے علاوہ عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ جمعیت کی صدالہ یوم تاسیس میں شرکت کے ایک سچے پاکستانی اور مسلمان ہو نے کا ثبوت دیں،قبل ازیں اجلاس میں عہدیداروں کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کہ کہ عہدیدارن اپنی ذمہ داری کواحسن طریقے سے انجام دیں ،اجلاس میں مشترکہ فیصلہ کیا گیا کہ ماہ اکتوبر میں تمام یونٹوں کا مشترکہ تربیتی کنونشن بھی منعقد کیا جائے گا جس سے صوبائی قائدین خطاب کریں گے اجلاس کے آخر میں شیخ الحدیث مولانا شریف اﷲ سابق چیف انجینئر ملک احمد خان دہپال کی روح کے ایصال ثواب کے لیے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں