ہمیں دہشتگردوں کے عذاب میں مبتلا کرنے والی اندرونی اور بیرونی طاقتیں بے نقاب ہوچکیں، ہمارے دشمنوں کو پاکستان کی ترقی کا منصوبہ ہضم نہیں ہورہا،مشکلات کا دور گزر چکا ہے، آنیوالے دن بہت اچھے ہوں گے اور انشاء اﷲ اپنی منزل پر پہنچ کر ہی دم لیں گے، خدا کے فضل سے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے ،پاک چین اقتصادی راہداری ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ ہے، اقتصادی راہداری بلوچستان کی تقدیر بدل دے گی ، یہ منصوبہ مکمل ہونے سے بلوچستان پوری دنیا سے جڑ جائے گا، گوادر میں تعمیر و ترقی دیکھ کر دل خوش ہوگیا ، گوادر پاکستا ن ہے اور پاکستان گوادر ہے، اسکی ترقی سے بلوچستان میں خوشحالی آئے گی، ا گوادر پاکستان میں بھی نہیں بلکہ خطے کا بہترین شہر بنے گا، بلوچستان میں تعمیر و ترقی کی خود نگرانی کر رہا ہوں، بلوچستان میں فاصلے مٹا کر عوام کو قریب لا رہے ہیں ، بلوچستان کی خوشحالی ہماری منزل ہے، ماضی میں کسی حکومت نے بلوچستان پر توجہ نہیں دی ، سبی سے ٹلی اور کوہلو سے رکھنی تک بھی سڑکیں بنائی جائیں گی، پاک فوج ،ایف سی اور پولیس کی قربانیاں قابل تحسین ہیں

وزیر اعظم نواز شریف کا سبی سے کوہلو تک 174 کلومیٹر طویل شاہراہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

جمعرات 1 ستمبر 2016 20:09

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم ستمبر ۔2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ، ہمیں دہشتگردوں کے عذاب میں مبتلا کرنے والی اندرونی اور بیرونی طاقتیں بے نقاب ہوچکی ہیں، پاک چین اقتصادی راہداری ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ ہے، ہمارے دشمنوں کو پاکستان کی ترقی کا منصوبہ ہضم نہیں ہورہا،مشکلات کا دور گزر چکا ہے، آنیوالے دن بہت اچھے ہوں گے اور انشاء اﷲ اپنی منزل پر پہنچ کر ہی دم لیں گے، خدا کے فضل سے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے ، اقتصادی راہداری بلوچستان کی تقدیر بدل دے گی ، یہ منصوبہ مکمل ہونے سے بلوچستان پوری دنیا سے جڑ جائے گا، گوادر میں تعمیر و ترقی دیکھ کر دل خوش ہوگیا ہے ، گوادر پاکستا ن ہے اور پاکستان گوادر ہے، اسکی ترقی سے بلوچستان میں خوشحالی آئے گی، جس کے مثبت اثرات پورے ملک میں پھیلیں گے،گوادر پاکستان میں بھی نہیں بلکہ خطے کا بہترین شہر بنے گا، گوادر پاکستان کا فخر اور ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا،بلوچستان میں تعمیر و ترقی کی خود نگرانی کر رہا ہوں، بلوچستان میں فاصلے مٹا کر عوام کو قریب لا رہے ہیں، کوہلواور سبی کے درمیان امن و سلامتی کے لئے نئے باب کا آغاز ہوا ہے، بلوچستان کی خوشحالی ہماری منزل ہے، ماضی میں کسی حکومت نے بلوچستان پر توجہ نہیں دی، گوادر پاکستان ہے اور پاکستان گوادر ہے، سبی سے ٹلی اور کوہلو سے رکھنی تک بھی سڑکیں بنائی جائیں گی، پاک فوج ،ایف سی اور پولیس کی قربانیاں قابل تحسین ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیر اعظم نواز شریف نے سبی سے کوہلو تک 174 کلومیٹر طویل شاہراہ کا افتتاح کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کوہلو اور سبی کے درمیان امن و سلامتی کے نئے باب کا آغاز ہوا ہے، بلوچستان کی خوشحالی ہماری منزل ہے،سبی اور کوہلو کے درمیان ترقی اور امن و امان کا نیا دروازہ کھل رہا ہے،ماضی میں کسی بھی حکومت نے بلوچستان پر توجہ نہ دی ۔

وزیر اعظم نوا ز شریف نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کے بغیر کوئی منصوبہ پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکتا، اس لئے موجود ہ حکومت نے سڑکوں کی تعمیر پر بھرپور توجہ دی ہے، خاص طور پر پسماندہ علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر ہماری پہلی ترجیح ہے، انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے مضبوط بنیادی ڈھانچہ اور سرمایہ کاری بنیادی حیثیت رکھتے ہیں اور امن و امان کے بغیر سرمایہ کاروں کو راغب نہیں کیا جاسکتا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں بنیادی سہولتوں کی کمی ہے، بلوچستان کو ترقی سے محروم کرنا المناک داستان ہے مگر ہم اس کمی کو دور کرنے اور صدیوں کا فاصلہ طے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ خدا کے فضل سے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے، سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیوں سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ اندرونی اور بیرونی دشمن بے نقاب ہو چکے ہیں اور ہم بلوچستان کی محرومیاں بھی دور کر رہے ہیں، سبی سے کوہلو شاہراہ کی تعمیر مقامی لوگوں کو سہولیات دے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے کوہلو سیسبی آنے کیلئے 600 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا پڑتا تھا، دونوں شہروں کے درمیان سڑک کی تعمیر سے عوام کی مسافت انتہائی کم ہوگی اور لوگوں کو آنے جانے میں سہولت ہوگی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان کی شاہراہوں کو موٹرویز سے منسلک کریں گے، جس سے زرعی اجناس کی بڑی منڈیوں تک رسائی ہوگی جو عوام کی خوشحالی کا باعث بنے گی، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سے کہا ہے کہ صوبے میں زیادہ سے زیادہ سکول اور ہسپتال بنائیں تاکہ عوام کو تعلیم اور صحت کی سہولتیں مل سکیں۔

وزیر اعظم نے سبی سے ٹلی تک شاہراہ کی تعمیر و مرمت اور کوہلو سے رکھنی تک بھی 80 کلومیٹر کی شاہراہ تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ سبی سے کوہلو شاہراہ کو ڈیرہ غازی خان سے ملائیں گے، انہوں نے کہا کہ گوادر میں تعمیر و ترقی دیکھ کر دل خوش ہوگیا ہے ، گوادر پاکستان میں بھی نہیں بلکہ خطے کا بہترین شہر بنے گا، گوادر پاکستان کا فخر اور ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، گوادر پاکستا ن ہے اور پاکستان گوادر ہے، اسکی ترقی سے بلوچستان میں خوشحالی آئے گی، جس کے مثبت اثرات پورے ملک میں پھیلیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان میں تعمیر و ترقی کی خود نگرانی کر رہا ہوں، بلوچستان میں فاصلے مٹا کر عوام کو قریب لا رہے ہیں، یہاں پر موجود ہ معدنیا ت سے استفادہ حاصل کریں گے ، امید ہے کہ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ محنت سے ترقی کے خواب پورے کریں گے، اب یہاں کی عوام کے خواب پورے ہو نے کا وقت آگیا ہے ، ہم ترقی برائے قومی وحدت کے تصور کو آگے بڑھا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم ترقی اور خوشحالی کو مساوی طور پر پوری قوم میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں، ترقی کا سفر صرف بڑے شہروں تک محدود نہیں رہے گا، پاک چین اقتصادی راہداری ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اقتصادی راہداری بلوچستان کی تقدیر بدل دے گی ، یہ منصوبہ مکمل ہونے سے بلوچستان پوری دنیا سے جڑ جائے گا، ہمارے دشمنوں کو پاکستان کی ترقی کا منصوبہ ہضم نہیں ہورہا، سبی سے کوہلو شاہراہ مکمل کرنے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، انہو ں نے کہا کہ ترقی کے سفر میں جانوں کا نذرانہ دینے والوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے، مشکلات کا دور گزر چکا ہے، آنیوالے دن بہت اچھے ہوں گے اور انشاء اﷲ اپنی منزل پر پہنچ کر ہی دم لیں گے۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں