دہشتگردی میں ملوث اندرونی بیرونی طاقتیں بے نقاب ہوچکی ہیں۔محمد نوازشریف

ملک میں دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے،دہشتگردوں کو منہ کی کھانا پڑی،ماضی میں کسی حکومت نے بلوچستان پر توجہ نہیں دی،گوادر پاکستان کیلئے قابل فخر علاقہ ہوگا، گوادرپاکستان کا ہی نہیں بلکہ خطے کا خوبصورت شہر بنے گا۔ وزیراعظم کا سبی کوہلو شاہراہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 1 ستمبر 2016 18:09

دہشتگردی میں ملوث اندرونی بیرونی طاقتیں بے نقاب ہوچکی ہیں۔محمد نوازشریف

سبی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم ستمبر2016ء) :وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہاہے کہ ہماری حکومت نے دہشتگردوں کی کمرتوڑ دی ہے،دہشتگردی میں ملوث اندرونی اور بیرونی طاقتیں بے نقاب ہوچکی ہیں،دہشتگردوں کو منہ کی کھانا پڑی،ماضی میں کسی حکومت نے بلوچستان پر توجہ نہیں دی،گوادر پاکستان کیلئے قابل فخر علاقہ ہوگا،گوادر پاکستان کا ہی نہیں بلکہ خطے کا خوبصورت شہر بنے گا۔

انہوں نے آج سبی کوہلو شاہراہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے بہت سے علاقے مسائل کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں سکول اور چھوٹے ہسپتال بنانے کا کہہ دیاہے۔سبی اور کوہلو میں شاہراہ کی تعمیر سے ترقی کا نیا دروازہ کھول دیاہے۔ہم نے اس سٹرکچر کو ملک بھر میں پھیلانا ہے۔انہوں نے کہا کہ امن و امان کے بغیر سرمایہ کاروں کو راغب نہیں کیا جاسکتا۔

سرمایہ کار پریشان ہیں سوال کرتے ہیں کہ ہماری اشیاء کی بین الاقوامی منڈی تک رسائی کیسے ہوگی۔وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی میں ملوث اندرونی اور بیرونی طاقتیں بے نقاب ہوچکی ہیں جنہوں نے بلوچستان کو تہس نہس کیا۔دہشتگردوں کو منہ کی کھانا پڑی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ایف سی،پولیس اور فوج کی قربانیوں سے امن قائم ہواہے۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں