گوادر کاشغر روٹ کو اصل حالت میں بحال کیا جائے ،حاجی محمد قاسم رند

بلوچستان کے عوام کے حقوق پر کسی کو سودے بازی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،امیر جے یو آئی (نظریاتی) سبی

ہفتہ 20 اگست 2016 17:50

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اگست ۔2016ء) جمعیت علماء اسلام (نظریاتی)ضلع سبی کے امیر حاجی محمد قاسم رند نے کہا کہ گوادر کاشغر روٹ کو اصل حالت میں بحال کیا جائے ،جمعیت علماء اسلام (نظریاتی) بلوچستان کے عوام کے حقوق پر کسی کو سودے بازی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام (نظریاتی)ضلع سبی کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے جمعیت علماء اسلام (نظریاتی)ضلع سبی کے جنرل سیکرٹری حاجی محمد اصغر،حافظ محمد حیات اور نزیر احمد ابوترابی نے بھی خطاب کیا اجلاس میں میر منظور احمد مری،حاجی رسول بخش،حاجی رسول بخش،حاجی نوراحمد،دین محمد مری،میر اختر بدوزئی اور صوفی محمد عیسیٰ سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام (نظریاتی)ضلع سبی کے امیر حاجی محمد قاسم رند اور دیگر مقررین نے کہا کہ جمعیت حکمرانوں کی دوغلا پالیسی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے انہوں نے جمعیت علماء اسلام (نظریاتی) کے اکابرین نے گوادر کاشغر روٹ کے بارے 31اگست کو لانگ مارچ کے فیصلے کی بھر پور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام (نظریاتی)ضلع سبی کے سینکڑوں کارکن لانگ مارچ میں بھرپور انداز میں میں شرکت کریں گے جس کے لیے لانگ مارچ میں شامل ہونے کے لیے تیاریوں کو حتمی پروگرام کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں