سبی میں سکول کی داخلہ داخلہ مہم ریلی

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعہ 19 اگست 2016 18:47

سبی (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 19 اگست۔2016ء) گورنمنٹ ہائی سکول دہپال خورد سبی کے زیر اہتمام داخلہ مہم کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بلال احمد بڑیچ کی سربراہی میں ریلی ہوئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی دوبارہ گورنمنٹ ہائی سکول دہپال خورد سبی پہنچی ،ریلی میں اساتذہ اور طلباء کی کثیرتعداد نے شرکت کی ،اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بلال احمد بڑیچ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جان محمد خجک ،سکول ہذا کے پرنسپل محمد انور لاشاری اور غریب آباد ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر نور احمد بلوچ نے کہا کہ تعلیمی پسماندگی اور جہالت کی تاریکیوں سے قوم کو نکالنے کے لیے نئی نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرناضروری ہے انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے پانچ سال کی عمر کے بچوں کو تعلیمی اداروں میں داخل کراکر ان کے مستقبل کو محفوظ بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ہر بچہ سکول میں اور اساتذہ کلاس میں ہماری مشن ہے جس کو ہر حال میں کامیاب بنانا ہے اس کے لئے اساتذہ اور والدین اپنا کردار اداکریں۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں