علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سبی و نصیر آباد ریجن کے ڈائریکٹر عبدالرحمن ابڑو نے سبی و نصیر آباد ریجن کے تددیب المعلمین اے ٹی ٹی سی کے تمام طلباء وطالبات کو ہدایت کی ہے کہ ورکشاپ میں اپنی حاضری کو لازمی کریں

Malik Usman ملک عثمان بدھ 17 اگست 2016 15:59

سبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اگست - 2016ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سبی و نصیر آباد ریجن کے ڈائریکٹر عبدالرحمن ابڑو نے سبی و نصیر آباد ریجن کے تددیب المعلمین اے ٹی ٹی سی کے تمام طلباء وطالبات کو ہدایت کی ہے کہ ورکشاپ میں اپنی حاضری کو لازمی کریں اور مشقین مقررہ تایخوں پر مولوی محمد نعیم ایس اے ٹی کے پاس پہنچائیں علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن سبی محمد بلال بڑیچ اور ڈپٹی ڈی او ایجوکیشن سبی میر جان محمد خجک نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول سبی میں جاری تدریب المعلمین اور بی ایڈ کے ورکشاپ سنٹر کا دورہ کیا اور دوران ورکشاپ طلباء اور طالبات سے سوالات کئے تسلی بخش جوابات پرورکشاپ کے اساتذہ حافظ اسدالحق،محمد انور لاشاری ،سید عنایت شاہ ،حاجی محمد نعیم اورعبدالطیف خجک کی کارکردگی کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں