جشن آزادی کبڈی ٹورنامنٹ 2016کا اہتمام

Mohammad Ali IPA محمد علی ہفتہ 13 اگست 2016 19:05

جشن آزادی کبڈی ٹورنامنٹ 2016کا اہتمام

سبی(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 13 اگست۔2016ء ) سبی سکاوٹس (ایف سی ) سبی کے تعاون سے ٹو ڈسٹرکٹ سبی ،کچھی جشن آزادی کبڈی ٹورنامنٹ 2016زیر اہتمام ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن سبی جاری ہے سیمی فائنل میچ خان خدائیدادمرغزانی بمقابلہ ڈاڈو شاہ کلب خجک کے درمیان کھیلا گیا سیمی فائنل میچ کے مہمان خصوصی جماعت اسلامی کے ضلعی امیر اور میونسپل کمیٹی کے کونسلر میر مظفر نذر ابڑوتھے اس موقع پر صدر کبڈی ایسوی ایشن کے صدر قادربخش لونی ،سیٹھ دیوان چند،صدیق لونی اور دیگر بھی موجود تھے سیمی فائنل میچ میں خان خدائیدادخان مرغزانی بمقابلہ ڈاڈو شاہ کلب خجک کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا جوکہ خان خدائیدادخان مرغزانی کلب نے جیت کر فائنل میں پہنچ گئے اس موقع پرسیمی فائنل میچ کے مہمان خصوصی جماعت اسلامی کے ضلعی امیر اور میونسپل کمیٹی کے کونسلر میر مظفر نذر ابڑو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سبی سکاوٹس (ایف سی ) کے تعاون سے اور ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن سبی کے زیر اہتمام ٹو ڈسٹرکٹ سبی ،کچھی جشن آزادی کبڈی ٹورنامنٹ 2016کا انعقاد خوش آئند بات ہے انہوں نے کہا کہ سبی میں اسپورٹس کے فروغ میں ایف سی سبی اہم کردار ہے اور ایف سی کی بدولت اسپورٹس کے شعبے میں جان آگئی ہے انہوں نے کہا کہ سبی میں کھیلاڑیوں کی کمی ہیں سبی کے کھیلاڑی باصلاحیت ہیں انھیں صرف سپورٹ کی ضرورت ہے یہی کھیلاڑی ایک دن اپنے ضلع اور ملک و صوبے کا نام روشن کریں گے انہوں نے ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن سبی کو اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں