سبی پولیس مبارکباد کے مستحق ہے ، عبید اللہ کاکڑ

Mohammad Ali IPA محمد علی ہفتہ 13 اگست 2016 19:02

سبی(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 13 اگست۔2016ء ) سبی میں امن و امان کو بر قرار رکھنے میں سبی پولیس مبارکباد کے مستحق ہے سبی پویس کی بہترین حکمت عملی کے باعث علاقے میں امن قائم ہو ا ہے جس کے باعث شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے اور شہریوں کا تعاون ہمیشہ سبی پویس کے ساتھ رہے گی ان خیالات کا اظہار سبی کے معروف تاجر عبید اللہ کاکڑ عرف پہلوان، نصراللہ کاکڑ،فیض اللہ کاکڑ اور دیگرنے اپنے مشترکہ بیان کیا انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی سبی سردار حسن موسیٰ خیل ،ڈی ایس پی میر اکرم گشکوری ،اور ایس ایچ او صدر میر نواز جتک ،ایس ایچ او سٹی زکاء اللہ گجر اور سی آئی اے سبی کے انچارج میر شوکت ڈومکی سمیت دیگر پولیس آفیسراں کی کارکردگی قابل تعریف ہے انہوں نے کہا کہ سبی پولیس کی موثرحکمت عملی کے باعث سبی میں امن و امان قائم ہوا ہے جس کی وجہ سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے اور عوام کا اعتماد پویس پر بحال ہوا ہے جس کا سہراء ایس ایس پی سبی سردار حسن موسیٰ خیل کے سر جاتا ہے انہوں نے اپنی جانب سے سبی پولیس کو ہرممکن کی تعاون کی یقین دہائی کرائی ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں