سبی شہر اور گرد نواح کے پہاڑی علاقوں میں موسلادار بارشیں

Mohammad Ali IPA محمد علی ہفتہ 6 اگست 2016 19:10

سبی( اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 06 اگست۔2016ء ) سبی شہر اور گرد نواح کے پہاڑی علاقوں میں موسلادار بارشیں دریائے ناڑی میں اونچے درجے کا سیلابی ریلا کچھی کے بعض علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے گزشتہ شب سبی ،بولان ،کچھی اور گرد و نواح کے پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادار بارشوں کے بعد دریائے ناڑی میں اونچے درجے کا سیلابی ریلا آیا ہے سبی ہیڈورکس کے مقام پر 66ہزار اور مٹھڑی ہیڈ ورکس کے مقام پر 70ہزار کیوسک سیلابی ریلا گزر رہا ہے دریائے ناڑی میں سیلابی ریلا آنے کے باعث ضلع کچھی کے مختلف علاقے حاجی شہر ،بالاناڑی ،اور بھاگ کے بعض علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے جبکہ تلی ندی میں سیلابی ریلا آنے کے باعث سبی تلی روڈ کو سلطان کوٹ کے مقام پر سیلابی پانی بہا کر لے گیا جس کے باعث گاؤں تلی کازمینی رابطہ سبی ضلع اور دیگر علاقوں سے عارضی طور پر منقطع ہو گیا ہے جبکہ سبی میں موسلادار بارش کی باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں