تقریری مقا بلے کا انعقاد

Mohammad Ali IPA محمد علی ہفتہ 6 اگست 2016 19:10

سبی( اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 06 اگست۔2016ء )جشن آزادی کے مناسبت سیڈویژنل ڈائریکٹر آف ایجوکیشن سبی ڈویژن سبی کے زیر اہتمام ڈویژنل ڈائریکٹر یٹ آف ایجوکیشن سبی میں مختلف اضلاع سے آئے ہوئے طلباء کے درمیان تقریری مقا بلے کا شاندار پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ضلع سبی کے علاوہ کوہلو ،ڈیرہ بگٹی ،ہرنائی ،زیارت کے طلباء نے انگریزی اور اردو کے تقریری اور مضمون نویسی کے مقابلے میں حصہ لیا پوزیشن ہولڈر طلباء سے خطاب کر تے ہوئے ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن سبی یحییٰ خان مینگل نے کہا کہ زندہ قومیں اسی طرح یوم آزادی کو جوش و خروش سے مناتی ہیں یہ سب اسی آزادی کو ثمر ہے کہ آج ہم ایک آزاد فضاں میں سانس لے رہے ہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن( سکولز )سبی لیاقت علی لغاری نے طلباء سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ تحریک پاکستان میں طلباء نے اہم کردار ادا کیا ہے اور تعمیر پاکستان میں بھی طلباء اہم کردار ادا کر رہے ہیں ملک کی تعمیر و ترقی ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے طلباء دل لگا کر تعلیم حاصل کریں تو کامیابی آپ کے قدم چومے گی جس سے آپ اپنا اور ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن امان اللہ گشکوری نے کہا کہ جشن آزادی کے سلسلے میں اسی طرح کی تقاریب کا انعقاد خوش آئیندہ ہے اور ہمیں اپنی آزادی کی نعمت کی قدر کرنی چاہیے پروگرام کے آخر میں شرکاء کی جانب سے شاندار پروگرام کے انعقاد پر ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن سبی یحییٰ خان مینگل اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن (سکولز)لیاقت علی لغاری کو خراج تحسین پیش کیا گیا تقریری مقابلے کے ججز کے فرائض پرنسپل ماڈل اسکول سبی محمد حسین سیلاچی ،سینئر ہیڈ ماسٹر دہپال خورد محمد انور لاشاری نے انجام دیے۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں