سی اینڈ ڈبلیو ایمپلائز یونین رجسٹرڈ بلوچستان کے قیام کا اعلان خوش آئند ہے،واجہ علم دین

منگل 2 اگست 2016 20:26

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 اگست ۔2016ء) سی اینڈ ڈبلیو ایمپلائز یونین رجسٹرڈ بلوچستان کے قیام کا اعلان خوش آئند اقدام ہے نو منتخب کابینہ مزدورں کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے صوبہ بھر کے ملازمین مرکزی صدر یار محمد پندرانیکے ہاتھ مضبوط بنائیں ان خیالات کا اظہار سی اینڈ ڈبلیو ایمپلائز یونین سبی کے رہنما واجہ علم دین ،محمد رشید،علیہان ،عنایت اللہ ،صالح محمد ،پلیہ خان ،نظام الدین اور برکت علی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے سی اینڈ ڈبلیو ایمپلائز یونین بلوچستان کے نومنتخب مرکزی صدریار محمد پندرانی نائب صدر محمد جلال بنگلزئی ،جنرل سیکرٹری عبدالمنان مینگل،انفارمیشن سیکرٹری بابو تاج محمد گشکوری،محمد عمر بلوچ،جوائنٹ سیکرٹری اور فضل محمد سیکرٹری ایجکوکیشن کو منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکبا پیش کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا ہے کہ نو منتخب کابینہ مزدور ں کے جائز مسائل کو بہتر انداز میں حل کریں گے انہون نے نو منتخب کابینہ کو اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں