14اگست کو قومی جوش جذبہ کے ساتھ بہتر انداز میں منائیں گے ،سیف اللہ کھیتران

Mohammad Ali IPA محمد علی پیر 1 اگست 2016 17:46

سبی(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی یکم اگست ۔2016ء )ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران نے کہا ہے کہ ماضی کی نسبت امسال14اگست کو قومی جوش جذبہ کے ساتھ بہتر انداز میں منائیں گے،سرکاری دفاتر و عمارتوں پر چراغاں سمیت سبز ہلالی پرچم لہرئے جائیں گے،14اگست کے سلسلے میں سیکورٹی انتظامات میں غیر معمولی اضافہ کو یقینی بنائیں گے،زندہ قومیں آزادی کے دن کو ملی یگانت کے ساتھ والہانہ انداز میں مناتی ہیں،سالانہ سبی میلہ2017کی تیاریوں کا آغاز ابھی سے کرلیں تاکہ صوبے کے قومی و ثقافتی میلے کو بہتر انداز میں آرگنائز کیا جاسکے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی آفیسران ،انجمن تاجران و سول سوسائٹی کے نمائندوں پر مشتمل 14اگست اور سالانہ سبی میلہ2017کی تیاریوں اور حفاظتی انتظامات کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کیا ،اجلاس میں سینئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس سردار حسن موسیٰ خیل،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید ریاض عباس شاہ،اسسٹنٹ کمشنر سمیع اللہ کاکڑ،ڈویژنل انجینئر ایگریکلچرل میر عبدالباقی ڈومکی،ایکسئین بی اینڈ آر ون بشیر احمد ناصر،ایکسئین بی اینڈ آر ٹو حبیب الرحمن،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع حاجی یونس بنگلزئی،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک ڈاکٹر جان محمد صافی،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بلال احمد،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں تنویر سلطانہ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حاجی محمد خان سیلاچی،اسسٹنٹ سپر ٹنڈنٹ آف ڈسٹرکٹ جیل اکبر علی ابڑو،ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن غلام مصطفی ہانبھی،ائے ای این ریلوئے محمود احمد،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر موہن داس اداسی،ڈاکٹر گوردھن داس ، ایس ڈی او کیسکو مجتبیٰ رند، تحصیلدار عبدالحمید راہیجہ ،ثناء اللہ گشکوری، چلڈرن اکیڈمی قمر عباس،ماسٹر لونگ خان،رسالدار لیویز فورس میر شہباز خان باروزئی،میر عبدالصمد بنگلزئی،انجمن تاجران کے صدر میر طارق بنگلزئی،ہندو پنچائیت کے رہنماء سیٹھ سیوار رام،سنگت ویلفئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری سید مصطفی شاہ ،سبی پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ میر سلیم گشکوری،آفس سیکرٹری میاں یوسف سمیت دیگر نے شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے تمام ضلعی آفیسران اور انجمن تاجران سمیت سماجی ورکروں و سول سوسائٹی کے نمائندوں کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وہ یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں بڑھ چڑھ کر کردار ادا کریں انہون نے کہا کہ زندہ قومیں اپنی آزادی کا دن انتہائی جوش و جذبہ اور ملی یگانگت کے ساتھ مناتی ہیں پاکستان ہمیں ہمارئے اکابرین اور بزرگوں کی قربانیوں کے بعد ملا ہے اور اس پاک سرزمین کی ترقی و خوشحالی میں ہمیں سب ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا جو ہمارا قومی فریضہ ہے انہوں نے کہا کہ 14اگست کے سلسلے میں تمام سرکاری دفاتر و عمارتوں پر چراغان کیا جائے گا جبکہ سبز ہلاکلی پرچم لہرئے جائیں گے اس کے علاوہ فلیگ مارچ اور یلیاں بھی نکالی جائیں گی جبکہ اسکولوں کے طلباء و طالبات کے درمیان ملی نغمون ،تقاریری و ٹیبلوز کے مقابلے بھی پیش کیئے جائین گے تاکہ ہماری نئی نسل ملک کی تاریخ سے روشناس ہوسکے اور ان میں ملک کی محبت کو فروغ دینا ہے انہوں نے کہا کہ 14اگست کے حوالے سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں کھیلوں کے مواقع بھی فراہم کیئے جائیں گے اور اس ضمن میں سائیکل ریس ،میراتھ ریس،کبڈی،فٹبال ،کرکٹ سمیت دیگر کھیلو کے مقابلوں کا بھی انعقاد ہو گا انہوں نے کہا کہ 14اگست کے موقع پر دوکانوں اور گھروں کو سجانے پر پوزیشن ہولڈرز میں نقد انعامات اور تعارفی اسناد بھی تقسیم کی جائیں گی جبکہ 14اگست کے سلسلے میں حفاظتی انتظامات کو بھی ہر صورت یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں پولیس،بی سی سمیت لیویز فورس اور ایف سی کے جوانوں کو بھی تعینات کیا جائے گا اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کے عمل کے علاوہ اضافی چیک پوسٹیں بھی قائم کی جائیں گی، دریں اثناء ڈپٹی کمشنر سیف اللہ کھیتران نے سالانہ سبی میلہ2017کی تیاریوں کے حوالے سبھی منعقدہ اجلاس میں کہا کہ ماضی کی نسبت امسال ہم سالانہ سبی میلہ2017کی تیاریوں کاآغاز ابھی سے کردیں کیونکہ اس سے قبل دیر سے ہونے والے اجلاسوں کے باعث میلے کی تیاریاں کم وقت میں اجلت کے دوران کی جاتی تھیں جس کی وجہ سے ہم اپنے قومی و ثقافتی میلے کو بہتر انداز میں آرگنائزڈ نہیں کرسکتے تھے انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری محکموں کے آفیسران سالانہ سبی میلہ2017کے حوالے سے اپنی اپنی ڈیمانڈ اگلے پندرہ دنون میں تحریری طور پر دئے دیں تاکہ ہم فنڈز کی فراہمی کے لیے فنانس کو ژمری بھیج سکیں اور وقت پر فنڈز مہیا ہوسکیں انہوں نے مزید کہا کہ اس مرتبہ سالانہ سبی میلہ مویشیاں و اسپاں میں عوام کی تفریح کے لیے متعدد نئے آئیٹمز بھی کیئے جائیں گے علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر سیف اللہ کھیتران نے شجر کاری مہم کے سلسلے میں محکمہ جگلات کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ درختوں کی آبیاری نسلوں کی آبیاری کے مترادف ہے اور مون سون کے موسم میں 20اگست کے بعد سبی میں شضر کاری مہم کے سلسلے میں 25ہزار سے زائد درخت اور پودئے لگائیں جائیں گے جبکہ زمینداروں اور عوام میں بھی درختوں اور پودوں کی تقسیم مفت کی جائے گی تاکہ ہم اپنے ارد گرد کے ماحول کو ماحولیاتی آلودگی سے محفوط بنا سکیں۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں