بی این پی بلوچستان کے حقوق کی جدوجہد کررہی ہے بلوچستان میں تعلیم دشمنی پالیسی قبول نہیں، سردار چاکر اعظم یونیورسٹی کے نام کی تبدیلی ہمیں قبول نہیں

سابق رکن قومی اسمبلی ، قوم پرست لیڈر میر عبدالرؤف مینگل کی وفد سے بات چیت

جمعہ 29 جولائی 2016 20:38

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جولائی ۔2016ء ) سابق رکن قومی اسمبلی ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے ممبر قوم پرست لیڈر میر عبدالرؤف مینگل نے کہا ہے کہ بی این پی سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بلوچستان کے حقوق کی جدوجہد کررہی ہے سبی سمیت بلوچستان کے کسی بھی علاقہ میں تعلیم دشمنی پالیسی قبول نہیں سردار چاکر اعظم یونیورسٹی کے نام کی تبدیلی ہمیں قبول نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی این پی مینگل سبی کے صدر حمیداﷲ بلوچ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میونسپل کمیٹی سبی کے اپوزیشن لیڈر میر غلام رسول دھرپالی ، یار علی گشکوری ، امام بخش ، امجد اقبال بھی موجود تھے ، میر عبدالرؤف مینگل نے کہا کہ بی این پی مینگل نے ہمیشہ سرزمین بلوچستان کے حقوق کی بات کی ہم بلوچستان میں بسنے والی ہر قوم قبیلے کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں تعصب ومفادات کی سیاست کی اور نہ ہی کسی صورت کرنے کی اجازت دیں گے انہوں نے کہا کہ بی این پی مینگل سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں مکمل فعال ہوکر سیاسی جنگ لڑ رہی ہیں بلوچستان جو پہلے ہی مسائل مشکلات کا گڑھ بن چکا ہے اب تعلیم کے لحاظ سے بھی پسماندہ رکھنے کاسلسلہ شروع کردیا گیا ہے بلوچستان کے تعلیمی ادارے مسائل کی نرسریاں بن چکے ہیں ایک جانب بلوچستان کو پسماندگی کی جانب دھکیلنے کا سلسلہ شروع ہے تو دوسری جانب بلوچستان کی برادر اقوام کو آپس میں لڑانے کی سازش شروع کردی گئی ہے لیکن ہم باشعور سیاسی نمائندے ہیں بلوچستان کے امن کو بحال رکھنے اور سازشی عناصر کی تما م اوچھے ہتھکنڈوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے کارکنان پارٹی کا مثبت پیغام کونے کونے میں لے جائیں انہوں نے کہا کہ چاکر اعظم یونیورسٹی اور ووڈھ یونیورسٹی میں سیاسی مداخلت کسی صورت قبول نہیں ہم تعصب اورسیاسی مداخلت کی سیاست کو مستر کرتے ہیں صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ چاکر اعظم یونیورسٹی اور وڈھ یونیورسٹیز کو جلدازجلد تکمیل کو ممکن بنایا جائے اور کسی صورت میں چاکر اعظم یونیورسٹی سبی کا نام تبدیل نہیں کیا جائے بعدازاں بی این پی مینگل کے ضلعی صدر سبی حمیداﷲ بلوچ نے بی این پی سبی کی کارکردگی پارٹی کارکنان کے مسائل و علاقائی مسائل کے حوالے سے رکن سینٹرل کمیٹی بی این پی مینگل میر عبدالرؤف بلوچ کو تفصیلی آگہی فراہم کرتے ہوئے مسائل کو حل کرنے کی درخواست بھی دی۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں