ریلوے کالونیز میں کچی آبادی مسمار کرنے کے خلاف متاثرینکیبھوک ہرتال چوتھے روز میں داخل

کچی آبادی کو گرانے کیلئے آپریشن ، تو اسلام آباد لاہور کراچی سے شروع کیا جائے

جمعہ 29 جولائی 2016 20:38

سبی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جولائی ۔2016ء) ریلوے کالونیز میں قائم کچی آبادی کو مسمار کرنے کے خلاف متاثرین کچی آبادی کا بھوک ہرتال چوتھے روز میں داخل مختلف سیاسی عوامی سماجی تنظیموں کو اظہار یکجہتی وفاقی حکومت محکمہ ریلوے میں کرپٹ آفیسران کے خلاف کاروائی عمل میں لائے سبی کی 50سالہ پرانی کچی آبادی کوملک کے دیگر شہروں کی طرح سبی کی کچی آبادی کو مالکانہ حقوق دے اگر ریلوے کی زمین پر آباد کچی آبادی کو گرانے کیلئے آپریشن ضروری ہے تو اسلام آباد لاہور کراچی سے شروع کیا جائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے سبی کی جانب سے ریلوے کالونیز میں قائم صدیوں پرانی کچی آبادی کو مسمار کرنے کے خلاف متاثرین کچی آبادی ریلوے کالونیز سبی نے مطالبات کی منظوری کیلئے بھوک ہرتالی کیمپ لگادیا جس کے چوتھے روز ریلوے کے ریٹائرڈ ملازم چچا محمد رمضان اور کونسلر چوہدری خرم حفیظ نے سینکڑون متاثرین کی موجودگی میں بلال احمد اور محمد اکرم کو پھولوں کے ہار پہناکر بھوک ہرتال پر بیٹھا دیا اس موقع پر حاجی غلام سرور رند، حاجی زاہد طولان ، محمد انور، نعیم الزمان صدیقی ،محمد بقاء، چچا حاجی محمد علی ، حافظ محمود، محمود علی جمالی ، کریم داد سیلاچی ،میر شہباز خان ، ریحان یوسف،سردار خان ، عرفان محبوب، امام بخش، خیر محمد، حافظ رضوان کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں متاثرین کچی آبادی موجود تھے متاثرین کچی آبادی سے اظہار یکجہتی کیلئے بلوچستان متحدہ محاز سینٹرل کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر عبدالغفور چاچڑ کی قیادت میں سینکڑوں کارکنان نے بھوک ہرتالی کیمپ کا دورہ کیا اس موقع پر ڈاکٹر عبدالغفور چاچڑ ، لیبرونگ سبی کے جنرل سیکرٹری شبیر احمد صدیقی نے بھوک ہرتالی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سبی میں ریلوے کی زمین پر50سالوں سے کچی آبادی قائم ہے جس میں ریلوے ہی کے ریٹائرڈ محنت کش بیوہ اور غریب لوگ آباد ہیں محکمہ ریلوے کی جانب سے ان کو بے دخل کرنے کی پالیسی سمجھ سے بالا تر ہیں سبی کی محنت کش تنظیم ریلوے کے ریٹائرڈ ملازمین پر کسی صورت ظلم جبر برداشت نہیں کریں گے مقررین نے کہا کہ بلوچستان متحدہ محاز کے چیئرمین نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی نے ہمیشہ مظلوم عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کی اب کسی صورت سبی کی عوام کے ساتھ زیادتی برادشت نہیں کریں گے محکمہ ریلوے سبی کے کرپٹ اور نااہل آفیسران کے خلاف کاروائی عمل میں لائے جو بلاجواز غریبوں کو تنگ کرتے ہیں مقررین نے کہا کہ محکمہ ریلوے کے کرپٹ آفیسران نے کرپشن لوٹ مار کا بازار گرم کردکھا ہے محکمہ ریلوے اگر ریلوے کی زمین کو خالی کروانا چاہتی ہے تو سب سے پہلے اسلام آباد، لاہور کراچی جیکب آباد میں کچی آباد ی کو مسمار کرے بلوچستان متحد ہ محازمحکمہ ریلوے کے ارباب اختیار ات سے مطالبہ کرتے ہیں کی سبی میں قائم کچی آبادی کو مالکانہ حقوق دئیے جائیں اور ریٹائرڈ ریلوے ملازمین بیوہ اور غریب لوگوں کو چھتوں سے محروم کرنے کی پالیسی کا خاتمہ کیا جائے بعدازاں حاجی زاہد طولان ، ماسٹر خلیل احمد ودیگر نے بلوچستان متحدہ محاز کے ساتھوں کو متاثرین کچی آبادی کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی آگہی فراہم کی واضح رہے کہ متاثرین ریلوے کی جانب سے دس دنوں کیلئے بھوک ہرتالی کیمپ میونسپل کمیٹی سبی کے ساتھ لگایا گیا ہے۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں