بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ کوارڈینیشن رکھ کر عوامی مسائل میں کمی لائی جائے گی، سیف اللہ کھیتران

بدھ 27 جولائی 2016 17:57

سبی(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی27 جولائی ۔2016ء ) ڈپٹی کمشنر سیف اللہ کھیتران نے کہا ہے کہ مقامی حکومتوں اور کونسلوں کے نمائندوں میں بلدیاتی ایکٹ 2010کے بارئے آگاہی فراہم کرنا ناگزیر ہے،مقامی حکومتوں کی کارکردگی میں اضافے اور جوابدہی کے ذریعے ایک موثر و بہتر خدمات عام شہریوں تک فراہم کی جاسکتی ہے،نچلی سطح پر منتخب عوامی نمائندئے ہی عوامی مسائل پر ادارک حاصل رکھتے ہیں بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ کوارڈینیشن رکھ کر عوامی مسائل میں کمی لائی جائے گی،مقامی کونسلوں کو فنڈز کی دستیابی کے صوبائی حکومت کو ثمری جلد ہی ارسال کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے تحت مقامی کونسلوں کے نمائندوں کو دی جانے والی دورزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب میں کیا،تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میر رحمت اللہ گشکوری،سید ریاض عباس شاہ،یونین کونسل کڑک کے چیئرمین محمد امین خجک،وائس چیئرمین ملک عبداللہ مندوانی،یوسی مرغزانی کے وائس چیئرمین عبدالغفور دہپال،کونسلران محمد علی محمد حسنی،شوکت علی جمالی،خدائیداد رند،نواب خان مرغزانی،مصری خان لالوزئی،ملک طارق مندوانی و دیگر نے شرکت کی،قبل ازیں بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے کوارڈینٹر نریش کندوانی،مانیٹرنگ آفیسر صائمہ رشید،ماسٹر ٹرینرز محمد اسلم جتوئی اور محمد دین مری نے تربیتی ورکشاپ کے شرکاء کو لوکل گورنمنٹ کے آرڈیننس 2010کے بارئے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی اور مقامی کونسلوں کے اختیارات ،افادیت و اہمیت کے بارئے میں بتایا ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران نے بلدیاتی نمائندوں میں لوکل گورنمنٹ کے آرڈیننس کے بارئے میں آگاہی کی مہم کو سراہاتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے ثمرات سے براہ راست عوام کو استعفادہ حاصل کرنے کے لیے بلدیاتی نمائندوں کی تربیت ناگزیر ہے اور لوکل گورنمنٹ کے آرڈیننس2010کے بارئے میں مقامی کونسلوں کے نمائندوں کو آگاہی فراہم کرنے سے بلدیاتی اداروں کی کارکردگی میں اضافہ ہو گا جس سے عام شہری براہ راست استعفادہ حاصل کرسکیں گے انہوں نے کہ ضلعی انتظامیہ مقامی کونسلوں کو کامیاب بنانے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے تنہاء نہیں چھوڑئے گی بلکہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کو ساتھ لے کر عوامی مسائل میں کمی لانے کی مشترکہ کوشش کی جائے گی اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ اور بلدیاتی نمائندوں کے درمیان کوارڈی نیشن کو مزید مربوط بنایا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ دیہی ترقی کے لیے مقامی کونسلوں کو فنڈز کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور اس ضمن میں جلد ہی صوبائی حکومت کو ثمری ارسال کی جائے گی تاکہ فنڈز کی دستیابی میں رہتے ہوئے بلدیاتی نمائندئے عوامی مسائل میں کمی لا سکیں اور بلدیاتی اداروں کے ثمرات عوام تک پہنچانے میں کامیاب ہوسکیں،تقریب آخر میں ڈپٹی کمشنر سیف اللہ کھیتران،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میر رحمت اللہ گشکوری اور سید ریاض عباس شاہ نے تربیت حاصل کرنے والے بلدیاتی نمائندوں اور آفیشلز میں اسناد بھی تقسیم کئیں۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں