سبی، آب گم کے مقام پر سیکورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کرکے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا

بدھ 27 جولائی 2016 16:08

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء)سبی کوئٹہ قومی شاہراہ آب گم کے مقام پر سیکورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کرکے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ،سٹرک کنارے20 کلو وزنی ریموٹ کنٹرول بم برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع کچھی (بولان) کے علاقہ مچ کے قریب آب گم کے مقام پر سبی کوئٹہ قومی شاہراہ پر دہشت گردی کی کاروائی ایف سی مچ و حساس اداروں کی کامیاب حکمت عملی کے باعث ناکام بنا دی گئی حساس اداروں اور کمانڈنٹ 68ونگ کرنل کاشان ملک نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے روڈ کنارے سے ایک عدد 10کلووزنی بارودی سرنگ، 10کلو بارودی مواد ،ایک میٹر تار، ایک عدد ڈیکونیٹر، ایک عدد ریمورٹ کنٹرول برآمد کرکے بارودی مواد کو ناکارہ بنا کر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا مزید تفتیش مقامی انتظامیہ نے شروع کردی جبکہ قومی شاہراہ پر سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں