تنخواہوں میں اضافہ کے حق میں آل پاکستان کیرج اینڈ ویگن ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا سبی پلیٹ فارم پر احتجاجی مظاہرہ

منگل 26 جولائی 2016 19:53

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جولائی ۔2016ء ) تنخواہوں میں اضافہ کے حق میں آل پاکستان کیرج اینڈ ویگن ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا سبی پلیٹ فارم پر احتجاجی مظاہرہ،ریلوئے ملازمین کی تنخواہون میں اضافہ کرکے ملازمین کو مسائل سے نجات دلائی جائے،شوکت اعوان،تفصیلات کے مطابق آل پاکستان ریلوئے کیرج اینڈ ویگن ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر شوکت اعوان کی سربراہی میں سبی ریلوئے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرہ میں آل پاکستان کیرج اینڈ ویگمن ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین خالد شاہ،جنرل سیکرٹری غلام رسول،ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری میر اﷲ بخش مری،ڈپٹی چیئرمین سید روشن علی شاہ،انفارمیشن سیکرٹری عامر جٹ،فنانس سیکرٹری رانا دلشاد ،اطلاعات و نشریات سیکرٹری جیکسن اقبال کھوکھر ودیگر نے شرکت کی،احتجاجی مظاہرئے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر شوکت اعوان نے کہا کہ ریلوئے کو منافع بخش ادارہ بنانے والے ملازمین مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور دووقت کی روٹی کے لیے پریشان ہیں انہوں نے کہا کہ حالیہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ آٹے میں نمک کے برابر ہے انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکران غیر ترقیاتی بجٹ کو ختم کرکے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں