سازش کے تحت ہمارئے نوجوانوں کو تعلیمی پسماندگی میں دھکیلا جارہا ہے ، یعقوب بلوچ

چاکر اعظم یونیورسٹی سبی اور وڈھ یونیورسٹی میں سیاسی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کرینگے،رکن بی این پی کمیٹی

منگل 26 جولائی 2016 19:53

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جولائی ۔2016ء )بی این پی کے مرکزی کمیٹی کے رکن یعقوب بلوچ نے کہا ہے کہ چاکر اعظم یونیورسٹی سبی اور وڈھ یونیورسٹی میں سیاسی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کرئے گے، بی این پی چاکر اعظم یونیورسٹی اور وڈھ یونیورسٹی میں تعصب اور سیاسی مداخلت کو مسترد کرتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے طلباء کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پربی این پی کے کونسلر میر غلام رسول مگسی،یار علی گشکوری،در محمد بلوچ ،امان اﷲ ،اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی کے ساتھ ہمارئے تعلیمی اداروں میں بھی تعصبانہ سیاست کو فروغ دئے کر صوبے کے نوجوانوں کے مستقبل کو داؤ پر لگایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سرزمین پر اگر کسی تعلیمی ادارئے کو صوبے کے سیاسی زعماء یا پھر قومی ہیرو کے نام سے منصوب کرنا یہاں کے عوام کا گناہ ہے تو بتایا جائے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت میں شامل لسانی و معتصب جماعت نے صوبے کے نوجوانوں پر تعلیم کے دروازئے بند کررکھے ہیں اور سازش کے تحت ہمارئے نوجوانوں کو تعلیمی پسماندگی میں دھکیلا جارہا ہے جس کی بی این پی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ صوبے میں جاری میگا تعلیمی پروجیکٹ کو جلد تکمیل کے مراحل تک پہنچائیں اور تعلیمی اداروں سے نفرت کی سیاست کے خاتمہ کے لیے کردار ادا کریں۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں