چاکر اعظم یونیورسٹی سبی اور وڈھ یونیورسٹی میں سیاسی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں،واجہ یعقوب بلوچ

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 26 جولائی 2016 17:22

سبی(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 26 جولائی ۔2016ء)بی این پی کے مرکزی کمیٹی کے رکن واجہ یعقوب بلوچ نے کہا ہے کہ چاکر اعظم یونیورسٹی سبی اور وڈھ یونیورسٹی میں سیاسی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کرئے گے، بی این پی چاکر اعظم یونیورسٹی اور وڈھ یونیورسٹی میں تعصب اور سیاسی مداخلت کو مسترد کرتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے طلباء کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پربی این پی کے کونسلر میر غلام رسول مگسی،یار علی گشکوری،در محمد بلوچ ،امان اللہ ،اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی کے ساتھ ہمارئے تعلیمی اداروں میں بھی تعصبانہ سیاست کو فروغ دئے کر صوبے کے نوجوانوں کے مستقبل کو داؤ پر لگایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سرزمین پر اگر کسی تعلیمی ادارئے کو صوبے کے سیاسی زعماء یا پھر قومی ہیرو کے نام سے منصوب کرنا یہاں کے عوام کا گناہ ہے تو بتایا جائے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت میں شامل لسانی و معتصب جماعت نے صوبے کے نوجوانوں پر تعلیم کے دروازئے بند کررکھے ہیں اور سازش کے تحت ہمارئے نوجوانوں کو تعلیمی پسماندگی میں دھکیلا جارہا ہے جس کی بی این پی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ صوبے میں جاری میگا تعلیمی پروجیکٹ کو جلد تکمیل کے مراحل تک پہنچائیں اور تعلیمی اداروں سے نفرت کی سیاست کے خاتمہ کے لیے کردار ادا کریں۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں