کچی آبادی کو مسمار کرنے کے خلاف متاثرین کچی آبادی کی 10روزہ بھوک ہڑتال

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 26 جولائی 2016 17:22

سبی(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 26 جولائی ۔2016ء) محکمہ ریلوے سبی کی جانب سے ریلوے کالونیز میں قائم کچی آبادی کو مسمار کرنے کے خلاف متاثرین کچی آبادی 10روزہ علامتی بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے، سروں پر چھت رہنے دی جائے ریلوے کی کچی آبادی کو پنجاب کی طرح مالکانہ حقوق دئیے جائیں۔

(جاری ہے)

حاجی محمد داوٴد رند چےئرمین میونسپل کمیٹی سبی کا ہڑتالی کیمپ میں شرکاء سے اظہار یکجہتی خطاب ،تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے سبی کی جانب سے ریلوے کالونیز میں قائم صدیوں پرانی کچی آبادی کو مسمار کرنے کے خلاف متاثرین کچی آبادی ریلوے کالونیز سبی کے مکینوں نے اپنے مطالبات کے حق میں میونسپل کمیٹی سبی کے سامنے 10روزہ بھوک ہرتالی کیمپ لگادیا پہلے روزچےئرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی داوٴد رند نے سینکڑوں متاثرین کی موجودگی میں رٹیائرڈ ریلولے ملازمیں حاجی نور محمداور چچا محمد رمضان کو پہار پہناکر بھوک ہرتالی کیمپ میں بیٹھا دیا اس موقع پر کونسلرز، ملک فقیر محمد رند، ندیم رضا زیدی ،حاجی گل زمان ،چوہدری خرم حفیظ ، ، مہر دین ،حاجی غلام سرور رند، ماسٹر خلیل احمد ، حاجی زاہد طولان ، ماسٹر خادم حسین کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں متاثرین کچی آبادی موجود تھے اس موقع پر چےئرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی داوٴد رند نے متاثرین کچی آبادی کے بھوک ہرتالی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ریلوے کی جانب سے سبی میں ریلوے کالونیز میں قائم صدیوں پر انی کچی آبادی کو کسی صورت مسمار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے کیونکہ مہنگائی کے اس دور میں ایک اینٹ خریدنا بھی مشکل ہے سبی کی آبادی 3لاکھ سے زائد ہے اور رہائیشی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے لوگ کئی مسائل کا شکار ہیں ریلوے کالونیز میں صدیوں سے کچی آبادی قائم ہے جس میں ریلوے ہی کے ریٹائرڈ محنت کش ،بیوہ اور غریب لوگ مشکل سے گزرا کرتے نظر آتے ہیں محکمہ ریلوے کی جانب سے ان کو بے دخل کرنے کی پالیسی سمجھ سے بالا تر ہیں ہم منتخب عوامی نمائندے ہیں اور عوام پر کسی صورت ظلم جبر برداشت نہیں کریں گے وزیر اعظم میاں نواز شریف، وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق، وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری ، ڈی ایس ریلوے کوئٹہ سے مطالبہ کرتے ہیں کی سبی میں قائم کچی آبادی کو مالکانہ حقوق دئیے جائیں اور ریٹائرڈ ریلوے ملازمین بیوہ اور غریب لوگوں کو چھتوں سے محروم کرنے کی پالیسی کا خاتمہ کیا جائے۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں