عیدالفطر کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ،مساجد،امام بارگاہوں سمیت قبرستانوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کیا گیا،ایس ایس پی سبی

ہفتہ 9 جولائی 2016 22:00

سبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9 جولائی- 2016ء )ایس ایس پی سبی سردار حسن موسیٰ خیل نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے گئے تھے،عیداگاہوں،مساجد ،امام بارگاہوں سمیت قبرستانوں میں پولیس کی نفری تعینات کیا گیا ،رمضان ضبط نفس جبکہ عید بھائی چارئے اور ملنساری کا پیغام ملتا ہے ،امت مسلمہ اللہ تعالیٰ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھے تو مسائل سے چھٹکارا حاصل ہوسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید ملنے والے مختلف طبقہ فکر کے لوگوں سے بات چیت میں کیا ،انہوں نے کہا کہ عام دنوں کی طرح عید کے پرمسرت موقع پر بھی سبی پولیس کو کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے العرٹ رکھا گیا تھا جبکہ عید کے موقع پر عیدگاہوں،مساجد،امام بارگاہوں اور قبرستانوں پر غیرحفاظتی انتظامات میں غیر معمولی اضافہ کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ عید کا دن اللہ تعالیٰ کی جانب سے ایک تحفہ ہے اور اس مقدس دن میں غریب و نادار افرادکو اپنی خوشیوں میں شامل کرکے عید کی حقیقی خوشیوں کو حاصل کیا جاسکتاہے انہوں نے کہا کہ عید کا دن جہاں ہمیں خوشیوں کا پیغام دیتا ہے وہاں عید امن بھائی چارئے اور سلامتی کو فروغ دینے کا بھی درس دیتا ہے ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں