سبی و گردونواح میں شدید گرمی کا سلسلہ بدستور جاری

Malik Usman ملک عثمان جمعہ 1 جولائی 2016 16:17

سبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔یکم جولائی- 2016ء) سبی و گردونواح میں شدید گرمی کا سلسلہ بدستور جاری،حبس نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا،سورج سوا نیزئے پر آگیا،گرمی و بجلی کا کرنٹ لگنے سے دوافراد ہلاک،نامعلوم معمر شخص کی لاش ہوٹل سے برآمد،تفصیلات کے مطابق سبی و گردونواح کے علاقے گزشتہ بارشوں کے بعد ایک مرتبہ پھر شدیدگرمی اور حبس کی لپیٹ میں ہیں ،گرمی لگنے کے باعث ٹی وی بوسٹر کے رہائشی حبیب اللہ نامی شخص جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ گاؤں تلی میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے تاج محمد نامی شخص جاں بحق ہو گیا ،علاوہ ازیں ہرنائی پھاٹک کے قریب ہوٹل سے نامعلوم معمر شخص کی لاش بھی برآمد ہو ئی ہے لاشوں کو ضروری کاروائی کے لیے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد نعشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا جبکہ نامعلوم معمر شخص کو سائبان ٹرسٹ نے امانتاً سپرد خاک کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں