شہری ایکشن کمیٹی سبی کا ایک اجلاس

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعہ 24 جون 2016 20:18

سبی(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 24جون۔2016ء )شہری ایکشن کمیٹی سبی کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت سردار احمد جان مری منعقد ہوا اجلاس کے مہمان خصوصی محمد سلیم مرغزانی تھے اجلاس میں شہری ایکشن کمیٹی سبی کے صدر سید نوراحمد شاہ ،چیرمین سید طارق شاہ،منظور حسین ،فدا حسین ،ٹکری محمد اسلم ، محمد دین مری ،امداد لونی،امان اللہ شاہ ،جہانگیر حسین ،شیخ رشید،فرہاد مسیح اور محمد سلیم بنگلزئی نے شرکت کی اجلاس میں سبی کے عوام کو درپیش مسائل کا جایزہ لیا گیا اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردار احمد جان مری ، محمد سلیم مرغزانی اور دیگر مقررین نے کہا کہ سبی میں ماہ رمضان میں بھی مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے اور اشیاء خوردنوش کی قیمتیں آسمان کوچھو رہی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے انہوں نے کہاکہ پرائس کنٹرول کمیٹی صرف اجلاسوں تک ہی محدود ہو گئی ہے ہر میٹنگ میں اشیاء خوردنوش کی قیمتیں کم کرنے کے بجائے بڑھا دیتے ہیں اور یوں لگتا ہے پرائس کنٹرول کمیٹی کا وجود عوام کو ریلیف دینے کے بجائے قیمتیں بڑھا کر دکاندار کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بڑے آفسوس کی بات ہے کہ ماہ رمضان کے مقدس مہنیے میں دوسرے ممالک میں رمضان پیکج سے نوازہ جاتا ہے مگر ہمارے ملک میں حکمران رمضان پیکج دینے کی بات تو دور یہاں پر اشیاء خوردنوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں بھی ناکام ہیں انہوں نے مذید کہا کہ سبی پاکستان کا گرم ترین شہر ہے لیکن ماہ رمضان میں بھی شہر میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور پانی کی شدید قلت نے شہریوں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے شہر کے مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کی شدید بحران نے عوام کو مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ سبی کے شہریوں نے کئی بار احتجاجی مظاہرے کئے اور روڈ بلاک کیا لیکن مسائل جوں کے توں پڑے ہوئے ہیں انہوں نے سبی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ سبی میں اشیاء خوردنوش کی قیمتیں کم کر کے پینے کے پانی کا بحران کو ختم کر کے سبی کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مشتنیٰ قرار دیا جائے بصورت عوام دوبارہ سڑکوں پر نکل آئیگی جسکی ذمہ داری سبی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں