بلوچستان متحدہ محاذ ضلع سبی کے سینئر رہنماء ارباب ظفر اللہ چاچڑ ،ضلعی صدر ملک شاہ جہان چاچڑ،جنرل سیکرٹری علیم اللہ ہانبھی سنٹرل کمیٹی کے ممبر عبدالغفو ر چاچڑ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سبی پاکستان کا گرم ترین شہر ہے

Malik Usman ملک عثمان ہفتہ 18 جون 2016 15:44

سبی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جون 2016ء) بلوچستان متحدہ محاذ ضلع سبی کے سینئر رہنماء ارباب ظفر اللہ چاچڑ ،ضلعی صدر ملک شاہ جہان چاچڑ،جنرل سیکرٹری علیم اللہ ہانبھی سنٹرل کمیٹی کے ممبر عبدالغفو ر چاچڑ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سبی پاکستان کا گرم ترین شہر ہے جہان درجہ حرارت52سینٹی سے تجاویز کر تا ہے لیکن ماہ رمضان میں بھی واپڈا کی جانب سے طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جو قابل مذمت عمل ہے انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سبی کے عوام کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے انہوں نے کہا کہ واپڈا حکام رمضان المبارک کا احترام کرتے ہوئے طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کریں بصورت دیگر بلوچستان متحدہ محاذ ضلع سبی دیگر سیاسی جماعتوں اور سبی کے عوام سے ملکر شدید احتجاج کرئے گی جس کی ذمہ داری واپدا حکام پر عائد ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ سبی ایشاء کا گرم ترین شہر ہے جس کو بجلی کی طویل لوڈشنڈنگ سے مشتنیٰ قرار دی جائے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں