سبی شہر اور گردونواح میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائی،درجنوں کنکشن اتار لیئے گئے

بدھ 15 جون 2016 19:55

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جون ۔2016ء ) سبی شہر اور گردونواح میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف اسپیشل مجسٹریٹ واپڈا کی سربراہی میں ٹیم کی کاروائی،درجنوں کنکشن اتار لیئے گئے،لاکھوں روپے کی ریکوری و بھاری جرمانے،بجلی چوروں نے مجسٹریٹ کا سنتے ہی بعض کنکشن خوداتار لیئے ،لوڈ شیڈنگ اور توانائی کے بحران سے بچنے کے لیے بجلی چوری کا خاتمہ ناگزیر ہے مجسٹریٹ میر امام داد بگٹی کی صحافیوں سے بات چیت،تفصیلات کے مطابق سبی میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلا ف کاروائی کے لیے اسپیشل مجسٹریٹ واپڈا میر امام داد بگٹی کی سربراہی میں ٹیم کوئٹہ سے سبی پہنچ گئی ہے ،بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں کیسکو سبی کے ایس ڈی او میرغلام مجتبیٰ رند،لائن سپرٹنڈنٹ محمداسحاق بنگلزئی، میر ایوب مری ،میر طارق بلوچ،شاہدامان گشکوری،محمد بخش بلوچ ،سلطان ابڑو،سہیل احمد،محمد شعیب و دیگر نے مجسٹریٹ میر امام داد بگٹی کی سربراہی میں درجنوں غیر قانونی کنکشن اتار لیے جبکہ بجلی چوروں اور نادہندگان کو گرفتار کرکے انہیں بھاری جرمانے عائد کرنے اور بقایاجات کی ادائیگی کے بعد رہا کیا گیا مجسٹریٹ کی سربراہی میں ٹیم کا سنتے ہی بعض بجلی چوروں نے از خود اپنے کنکشن اتارلیئے،اس موقع پر مجسٹریٹ میر امام داد بگٹی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چور قومی مجرم ہیں جنہیں معاف کرنا عوام کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہو گا انہوں نے کہا کہ کاروائی کے دوران ہم نے لاکھوں روپے کے بقایات جات بھی وصول کرلیے ہیں جبکہ غیر قانونی کنکشن لگانے والوں کو بھی بھاری جرمانے عائد کیئے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں موجود توانائی کے بحران سے نبردآزما ہونے کے لیے بجلی کی چوری کے خاتمہ کو یقینی بنانا ہوگا انہوں نے کہا کہ صارفین کو چاہیے کہ وہ ایسے عناصر کی نشاندہی کریں جبکہ اپنے ذمہ واجب الادا بقایاجات کی ادائیگی کو یقینی بناکر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں