ماہ رمضان میں عوام سرکاری اسٹوروں میں ریلیف دینے کا حکومتی اعلان صرف اعلان تک ہی محدود

Mohammad Ali IPA محمد علی پیر 13 جون 2016 18:35

سبی(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13جون۔2016ء ) ماہ رمضان میں عوام کو سرکاری اسٹوروں میں ریلیف دینے کا حکومتی اعلان صرف اعلان تک ہی محدود، سرکاری اسٹوروں میں ،آٹا، چینی، بسن(میدہ)،اور کھجور دستیاب نہیں،حکومتی ریلیف کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے عوام حکومتی ریلیف سے محروم،تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے حکومت نے سرکاری اسٹوروں میں اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرنے کا اعلان کیا لیکن حکومتی اعلان صرف اعلان تک ہی محدودہو کر رہ گئے ، سرکاری اسٹوروں میں ،آٹا، چینی، بسن(میدہ)،اور کھجور دستیاب نہیں ہے لوگ جب سرکاری اسٹوروں میں حکومتی ریلیف حاصل کرنے کے لیے اشیاء خورودنوش کی خریداری کے لیے جاتے ہیں تو سرکاری اسٹوروں میں آٹا، چینی، بسن(میدہ)،اور کھجور سمیت دیگر کھانے پینے والے اشیاء دستیاب نہ ہونے کے باعث خالی ہاتھ واپس آنا پڑتا ہے ،سرکاری اسٹوروں میں اشیاء خوردنوش نہ ملنے کے باعث حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے عوام حکومتی ریلیف سے محروم ہوگئے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان میں عوام کو سرکاری اسٹوروں میں ریلیف دینے کا حکومتی اعلان عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں