ڈرون حملے کیخلاف سبی میں ریلی ،عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

Mohammad Ali IPA محمد علی ہفتہ 11 جون 2016 18:37

سبی(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11جون۔2016ء ) نوشکی میں ڈرون حملے کے خلاف سبی میں سول سوسائٹی کے زیر اہتمام امریکہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ،امریکہ مردہ باد، پاکستان زندہ باد ،پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے اور ،ڈروں حملے کے خلاف عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ یہ ریلی جی پی او چوک سے ا نکالی گئی جس میں سول سوسائٹی کے نمائندوں کے علاوہ سماجی و فلاحی تنظموں،قبائلی معتبریں، میونسپل کمیٹی سبی کے کونسلران نے بھر پور شرکت کی ،امریکہ مردہ باد احتجاجی ریلی شہر کے مختلف شاہراوں سے ہوتے ہوئے سبی پریس کلب پہنچا مظاہرین کے شرکاء نے ہاتھوں میں امریکہ مردہ باد،امریکی ڈرون حملے نا منظور ، پاکستان زندہ باد ، پاک فوج زندہ باد،اور جو امریکہ کا یار ہے وہ پاکستان کا غدار ہے ،پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اپنے ناپاک عزائم سے پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کا یہ ناپاک عزائم کبھی بھی کامیاب نہیں ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈرون حملہ نا قابل برداشت ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ریاست اور خود مختیار ملک ہے اور اپنے ملک پر کسی بھی صورت میں ڈرون حملے قبول نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مادروطن پاکستان کی حفاظت کرنا خوب جانتے ہیں اور اپنے ملک کی دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریع نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں