سبی کے ڈی سی نے اپنے دفتر میں منتخب نمائندوں کے داخلے پر پابندی لگادی، عوامی نمائندے بھی بپھر گئے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 9 جون 2016 22:30

سبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 09 جون۔2016ء) ،صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈپٹی کمشنر سبی نے اپنے دفتر میں دو قبائلی معتبرین اور منتخب عوامی نمائندوں کی اپنے دفتر میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے لیکن منتخب نمائندوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایسی کوئی پابندی کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ میونسپل کمیٹی سبی کے کونسلر ندیم زیدی،کونسلر ملک عارف،کونسلر حاجی حیات رند،کونسلر میر عبدالستار رند،کونسلر میر اللہ دادجتوئی،کونسلر غوث بخش پہلوان،کونسلر راشد حبیب،کونسلر میر غلام رسول دھرپالی،کونسلر فیض محمد،کونسلر حاجی امان اللہ ،لیڈیزکونسلر، کونسلرفقیر محمد رند، کونسلرعبدلغفور جتوئی، کونسلر سیلمان خان جتوئی،کونسلر میر دین جمالی اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں ڈپٹی کمشنر سبی کی جانب سے دو قبائلی معتبرین اور منتخب عوامی نمائندہ میونسپل کمیٹی سبی کے کونسلر میر اللہ داد جتوئی کی اپنے دفتر میں داخلے پر پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈپٹی کمشنر سبی نے اپنے دفتر میں دو قبائلی معتبرین اور منتخب عوامی نمائندوں کو اپنے دفتر میں داخلے پر پابندی عائدکر کے منتخب عوامی نمائندوں کے ساتھ سنگین مذاق کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ عوامی نمائندوں کا ہی کام لوگوں کے مسائل حل کرانے ہیں اور اس سلسلے میں منتخب نمائندوں کا سرکاری دفتر اور آفیسران کے پاس جا نا ضروری ہوتا ہے تاکہ لوگوں کے مسائل حل کئے جا سکیں انہوں نے کہا ہے کہ سرکاری آفیسران عوام کے خادم ہوتے ہیں اور ان کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ لوگوں کے مسائل حل کرکے ان کو انصاف فراہم کریں نہ کہ لوگوں کے مسائل میں اضافہ کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سبی کیجانب سے اپنے دفتر میں دو قبائلی معتبرین اور منتخب عوامی نمائندوں کی داخلے پر پابندی جو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی سبی کے کونسلران کا بہت جلد اجلاس طلب کرکے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں