سنی تحریک بلوچستان کی ڈیرہ مراد جمالی میں بجلی کی غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کی مذمت

جمعرات 9 جون 2016 16:52

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جون ۔2016ء ) سنی تحریک بلوچستان علماء بورڈکے رہنماعلامہ شبیراحمد قادری نے کہاہے کہ ڈیرہ مراد جمالی میں بجلی کی غیراعلانیہ طویل ترین لوڈشیڈنگ فوری طورپرختم کی جائے بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ کے باعث کاروبارزندگی مفلوج ہوکررہ گیاہے عوام کوشدید گرمی میں بجلی کی آنکھ مچولی والی لوڈشیڈنگ نے اذیت میں مبتلاکررکھاہے انہوں نے کہاکہ بجلی کی من پسند علاقوں اوربااثرافراد کوبلاتعطل فراہمی ودیگرعلاقوں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیسکوحکام کی دوغلی پالیسی کانتیجہ ہے ایک طرف جہاں اے سی کے کنکشن لگاکربھتہ وصول کیاجاتاہے تودوسری طرف غریبوں کوبجلی سے محروم رکھاجارہاہے جسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے مزیدکہاکہ اوچ پاورپلانٹ سے ڈیرہ مراد کی عوام کوبجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں جائیں ڈیرہ مراد کی عوام کوبجلی فراہم کرنے کی بجائے پنجاپ کوبجلی سپلائی کی جارہی ہے بلوچستان کوبجلی سے محروم کرنے کی بجائے فوری طورپرڈیرہ مراد کوبجلی فراہم کی جائے حقوق کوپامال ہونے سے بچانے اوربجلی کی بندش پرہونے والے مظاہروں سے الگ نہیں رہیں گے انہوں نے صوبائی حکومت سے بجلی کی بندش پرفوری نوٹس لینے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاپ کونوازنے کی بجائے مقامی آبادی کوسہولیات فراہمی کیلئے سیاسی ومذہبی تنظیمیں کرداراداکریں تاکہ مقامی آبادی آبادی کے مسائل میں کمی آسکے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں