کار اور ٹرک میں تصادم ،دو سگے بھائی جاں بحق ،تین زخمی ہوگئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 19 مئی 2016 20:54

سبی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔19مئی۔2016ء) :سبی کے قریب براہم باران کے مقام قومی شاہراہ پر کار اور ٹرک میں تصادم دو سگے بھائی جاں بحق تین زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

جاں بحق و زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے آنے والی کار براہم باران کے مقام پر سامنے سے آنے والی تیز رفتار مزدہ ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دوافراد محمد صادق ولد شاہ میر اور واحد بخش ولد شاہ میر موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ تین افراد حاجی محمد فاروق ولد حاجی محمد ہاشم ،محمد اسحاق ولد محمد عظیم اور بشیر احمد ولد واحد بخش زخمی ہو گئے ہلاک اور زخمیوں کو سول ہسپتال سبی لایا گیا جن کا تعلق کوئٹہ سے ہے لیویز نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردیا ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں