پیرا میڈیکل فیڈریشن سبی نے پولیو مہم کا بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 16 مئی 2016 21:06

سبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 مئی۔2016ء) سبی میں آج16مئی سے شروع ہونے والے تین روزہ پولیو مہم سے پیرا میڈیکل فیڈریشن سبی نے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے ،اپنے جائز مطالبات کے منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان،صوبہ بھر کی طرح سبی میں بھی پیرا میڈیکل فیڈریشن سبی نے تین روزہ پولیو مہم چلانے سے انکار کر دیااور اپنے جائز مطالبات کے منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے سبی میں تین روزہ پولیو مہم کے دوران پچاس ہزار کے قریب بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جانے تھے۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری جانب ایسوسی ایشن کے کارکنوں نے سبی کے پانچ یونین کونسلوں میں بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے۔اور جہنوں نے تین روزہ پولیو مہم مین حصہ لیا۔جبکہ پیرا میڈیکل فیڈریشن سبی اپنے جائز مطالبات کے حق میں تین روزہ پولیو مہم سے بائیکاٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں