سبی، پاک آرمی کی جانب سے تلی میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ہفتہ 14 مئی 2016 21:47

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مئی۔2016ء ) پاک آرمی کی جانب سے تلی میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ،میڈیکل کیمپ میں سی ایم ایچ سبی اور ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے لیڈیز ومرد ڈاکٹروں نے مریضوں کا علاج و معالجہ کیا،عوام کو صحت کی سہولت مفت فراہم کرنے پر عوامی حلقوں کا اظہار تشکر،تفصیلات کے مطابق پاک آرمی سبی بریگیڈ 70فیلڈ کی جانب سے سبی کے علاقہ تلی میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا ،ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ میں کمبائنڈ ملٹری ہسپتال سبی کے ڈاکٹر کیپٹن مطاہر ،لیڈی ڈاکٹر کیپٹن ندا،ڈویژنل ہیڈ کوراٹر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر غلام سرور ہاشمی،ڈاکٹر موہن داس،ڈاکٹر گوردھن داس،لیڈی ڈاکٹر عشرت بیگم سمیت نرسنگ اسٹاف نے اپنے فرائض انجام دیئے اور سینکڑوں مریضوں کا مفت علاج کیا گیا اور انہیں ادویات فراہم کیں، کیپٹن ڈاکٹر مطاہر کے مطابق ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ میں زیادہ تر مریضوں کی تعداد خواتین اور بچوں کی تھی جن کا فوری طور پر میڈیکل چیک اپ کرنے کے بعد ادویات دی گئیں ،سبی کے عوامی حلقوں نے پاک آرمی کی جانب سے سبی کے دیہی علاقوں میں عوام کو مفت صحت کی سہولت فراہم کرنے کے اقدام کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں