رواں ماہ میں سبی پولیس نے مختلف مقدمات میں ملوث 28ملزمان کو گرفتار کر لیا، اے ایس پی سبی شمائل ریاض ملک

ہفتہ 9 اپریل 2016 17:11

سبی۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اپریل۔2016ء) اے ایس پی شمائل ریاض ملک نے کہا کہ رواں ماہ میں سبی پولیس نے مختلف مقدمات میں ملوث 28ملزمان کو گرفتار کر لیاہے ،پولیس نے قتل کے دو مختلف مقدمات میں ملوث چھ ملزمان جبکہ کارروائیوں میں 16اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ، شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چھ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ بکنگ آفس میں 12لاکھ روپے کی ڈکیتی میں ملوث ملزم کو سبی پولیس نے بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ڈکیتی کی رقم12لاکھ روپے برآمد کرلیے ہیں، ان خیا لات کا اظہار انہوں نے سٹی پولیس تھانہ سبی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ سبی پولیس نے رواں ماہ میں اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر مختلف مقدمات میں ملوث 28ملزمان کو گرفتار کر لیاہے۔

(جاری ہے)

سبی پولیس نے گزشتہ روز ریلوئے اسٹیشن سبی کے بکنگ آفس میں ڈکیتی کی رقم مبلغ 12لاکھ روپے برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ سبی پولیس کو عرصہ دراز سے مختلف مقدمات میں مطلوب 16اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا جن سے تفتیش جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سٹی پولیس سبی نے قتل کے دو مختلف مقدمات میں ملوث چھ ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا ہے ،پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چھ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔اے ایس پی نے کہا کہ سبی پولیس جرائم کے خاتمہ اور جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کے لیے ڈی آئی جی پولیس انتصار الحسین جعفری کی سربراہی میں مستعد ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ پولیس کے فرائض میں شامل ہے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی جاری رہے گی

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں