فیڈرل لیویز کی اسامیوں پر آڈرز نہ ہونے پرامیدوار سخت مایوسی کا شکار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 8 اپریل 2016 19:35

سبی( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔08اپریل۔2016ء) : جمعیت علماء اسلام ضلع سبی کے امیر مولانا عطاء اللہ بنگلزئی،ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالطیف رند ،تحصیل سبی کے امیر مولانا محمد یحییٰ،مولانا محمد ادریس،سلطان موسیٰ خیل ور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ فیڈرل لیویز کی اسامیوں پر کامیاب ہونے والے امیدواروں کے آڈرز نہ ہونے کے باعث سخت مایوسی کے شکار ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ کامیاب امیدواروں کے میرٹ لسٹ بھی ڈپٹی کمشنر آفس میں آویزان کر دئے گئے تھے لیکن ایک ما ہ گذر جانے کے باوجود کامیاب امیدواروں کے آڈرز نہیں کئے جا رہے ہیں جو مختلف شک وشبہ کو جنم دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان نے بھی اعلان کیاتھا کہ لیویز میں بھرتیاں میرٹ کی بنیادی پر ہونگے لیکن آفسوس کی بات ہے کہ ایک ما ہ گذر جانے کے باوجود کامیاب امیدواروں کے آڈرز نہیں کئے جا رہے ہیں جو مختلف شک وشبہ کو جنم دے رہے ہیں اور کامیاب امیدواروں میں مایوسی پھیل گئی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سبی کے نوجوانوں کے محنت کو مد نظر رکھتے ہوئے فوری طور پر آرڈر جاری کئے جائیں بصورت دیگر جمعیت علماء اسلام ضلع سبی ان امیدواروں اور سبی کے عوام کے ساتھ ملکر احتجاج کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں