صوبائی حکومت عوام کی بنیادی مسائل کو حل کرنے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے،نوابزادہ شادین شاہوانی

جمعرات 31 مارچ 2016 17:43

سبی۔31 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 مارچ۔2016ء)صوبائی حکومت عوام کی بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لیئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے عوام کی مسائل حل کرنا بلدیاتی نمائندوں کی ذمہ داری ہے محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام کی بلاامتیاز خدمت کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ممبر ڈسٹرکٹ کونسل حاجی شہر نواب زادہ میر شادین شاہوانی نے حاجی شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کے معائینہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت خصوصاً وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیئے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ عوامی مسائل ان کے گھر کی دہلیز پر حل ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کی ذ مے داری ہے کہ اپنے وسائل میں رہتے ہوئے عوام کی بلا تفریق بے لوث خد مت کریں انہوں نے کہا کہ حاجی شہر میں بلاامتیاز علاقے کی ترقی کیلئے ترقیاتی کام جاری ہیں جو جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائیں گے ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں