پیپلز پارٹی کی سبی میں گو نواز گو ریلی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 25 مارچ 2016 20:00

سبی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 25 مارچ۔2015ء) آج ملک میں جمہوریت قائم ہے جو پیپلز پارٹی کی مرہون منت ہے جمہوریت کی بحالی کے لیے ہماری عظیم قائد شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا،مشرف کے لیے الگ اور شہید بے نظیر کے لیے الگ پاکستان نہیں چاہتے ،پیپلز پارٹی مشرف کی ملک سے باہر جانا کسی صورت قبول نہیں ،ملک میں قانون سب کے لیے ایک ہونا چاہیے ان خیالات کا اظہار سبی پریس کلب کے سامنے پی ایس ایف کے زیر اہتمام (گو نواز گو )احتجاجی ریلی کے شرکا ء سے پاکستان پارٹی کے صدر سردار صادق دہپال ،پی ایس ایف کے ڈویژنل صدر سید سیف اللہ شاہ ،ضلعی صدر شاہ زیب رےئسانی ،سید ہدایت شاہ ،فدا حسین جام ، حاجی خان رےئسانی ،محبوب علی خجک ،عرفان احمد،اورنگ شاہ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کے ویژن کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں انہوں نے کہاکہ ملک کو بحرانوں سے پیپلز پارٹی ہی نکال سکتی ہے اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سیاسی میدان میں آئے ہیں اور وہی عوام کے آخری امید ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قانوں سب کے لیے ایک ہونا چاہیے ،پرویز مشرف کا ملک سے باہر جانا کسی بھی صورت قبول نہیں ہے،قبل ازیں پی ایس ایف کے زیر اہتمام پبلک پارک سے گو نواز گو ریلی پی ایس ایف کے ڈویژنل صدر سید سیف اللہ شاہ اور ضلعی صدر میر شاہ زیب رےئسانی کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا پریس کلب سبی کے سامنے پہنچ کر ختم ہوا۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں