موجودہ بلدیاتی نظام میں عوامی نمائندوں کے پاس کوئی اختیار نہیں ،عوام کی اکثریت ہمارے ساتھ ہے، انشااﷲ این اے267پر فتح عوام کی ہوگی ،سردار خان رند

بدھ 23 مارچ 2016 22:30

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مارچ۔2016ء) ر تحریک انصاف بلوچستان کے رہنما اور ضلع چیئرمین کچھی بولان سردار خان رند نے کہا ہے کہ پاکستان مستحکم ہو گا تو بلوچستان خوشحالی کی جانب رواں دواں ہوگا،موجودہ بلدیاتی نظام میں عوامی نمائندوں کے پاس کوئی اختیار نہیں ہیں ،سابقہ بلدیاتی نظام قدرے بہتر تھا،عوام کی اکثریت ہمارے ساتھ ہے انشااﷲ این اے267پر فتح عوام کی ہوگی ،کرپشن سے پاک بلوچستان چاہتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف بلوچستان کے رہنما اور ضلع چیئرمین کچھی بولان سردار خان رند نے چاکر ماڑی ڈھاڈر میں یوم پاکستان کی کامیاب ریلی کے انعقاد کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ضلع کچھی بولان کے وائس چیئرمین میر شادی خان بنگلزئی، ملک اسفند سیلاچی ، میر حبیب رند، ملک عارف علی بھی موجود تھے، سردار خان رند نے کہا کہ موجودہ بلدیاتی نظام میں خامیاں ہیں عوامی نمائندوں کو اختتار ات سے محروم کرکے صرف دفاتر کا چوکیدار بنایا گیا ،انہوں نے کہا کہ سابقہ دور کا بلدیاتی نظام دقدرے بہتر تھا کہ ضلعی ناظم کی زیر نگرانی دس سے بارہ سرکاری دفاتر کام کرتے تھے ،انہو ں نے کہا کہ بلدیاتی نظام عوام کی دہلیز پر مسائل حل کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا مگر دوسال گزارنے کے باوجود منتخب بلدیاتی نمائندوں کو تاحال فنڈز اور اختیارات نہ ملنے سے بلدیاتی نظام تباہ برباد ہوچکا ہے حکومت کو چایئے کہ بلدیاتی نظام میں اختیارات دیکر فعال بنایا جائے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان کے دن ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ملک و قوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے مل جل کر کام کریں گے ، بلوچستان میں پی ٹی آئی سلکتے مسائل کے حل کیلئے بلا رنگ و نسل جدوجہد کرینگے ، ہم پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور بلوچستان کے چیف آرگنائزر سردار یار محمد رند کی قیادت پر فخر ہے ،نئے پاکستان کی تشکیل کیلئے عوام پی ٹی آئی کا ساتھ دیں ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں